لکھ لیں وفاق ، خیبر پختو نخواہ اور پنجاب میں(ن) لیگ ہی کامیاب ہو گی،شہباز شریف

ہفتہ 21 جولائی 2018 23:37

لکھ لیں وفاق ، خیبر پختو نخواہ اور پنجاب میں(ن) لیگ ہی کامیاب ہو گی،شہباز شریف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2018ء) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختو نخواہ اوروفاق میںمسلم لیگ (ن) کی حکومت ہو گی عوام دھاندلی کی ساری کوششیں ناکام بنا دیں گے نجی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹر ویو میں شہباز شریف نے کہا کہ لکھ لیں وفاق ، خیبر پختو نخواہ اور پنجاب میں(ن) لیگ ہی کامیاب ہو گی 25 جولائی کو عوام دھاندلی کی ساری کوششیں ناکام بنا دیں گے انہوںنے کہا کہ (ق) لیگ کے دور میں بھی ہمارا راستہ روکا گیا تھا مگر وہ ناکام ہو ئے اور ہم نے حکومت بنائی تھی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں