قومی اسمبلی کے مزید پانچ نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا

بدھ 15 اگست 2018 12:51

قومی اسمبلی کے مزید پانچ نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) قومی اسمبلی کے مزید پانچ نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا ۔ بدھ کو سپیکر سردار ایاز صادق نے ان ارکان سے حلف لیا۔

(جاری ہے)

حلف اٹھانے والے ارکان میں نسیمہ چنا، عثمان ابراہیم، صاحبزادہ محبوب سلطان، امیر سلطان اور نوید ڈیرو کے نام شامل ہیں۔ حلف اٹھانے کے بعد ان ارکان نے رول آف ممبرز پر دستخط کئے اور سپیکر قومی اسمبلی سے مصافحہ کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں