وزارت عظمیٰ کے امیدوار کیلئے شہباز شریف کے نام پر اختلافات ہیں، پارٹی قیادت نے ووٹ دینے کا فیصلہ کیا تو فیصلے کے پابند ہونگے، نفیسہ شاہ

امید ہے پیپلز پارٹی شہباز شریف کو ووٹ دیگی ،مصدق ملک /اپوزیشن بٹی ہوئی ہے ،ہمارے لئے مشکلات نہیں ہونگی ہم نے پاکستان کیلئے سیاست کی ہے،فیصل واوڈا

بدھ 15 اگست 2018 23:39

وزارت عظمیٰ کے امیدوار کیلئے شہباز شریف کے نام پر اختلافات ہیں، پارٹی قیادت نے ووٹ دینے کا فیصلہ کیا تو فیصلے کے پابند ہونگے، نفیسہ شاہ
ْاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماء ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ وزارت عظمیٰ کے امیدوار کیلئے شہباز شریف کے نام پر اختلافات ہیں، اگر پارٹی قیادت نے شہبازشریف کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا تو ہم فیصلے کے پابند ہونگے، نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عام انتخابات 2018ء پر ہمارے تحفظات ہیں لیکن کسی کے پیچھے لگ کر نعرے نہیں لگا سکتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن میں اختلافات ہیں تو لازم نہیں کہ دوسرے کسی معاملے پر وہ اکٹھے نہیں ہوسکتے۔ حکومت نہ سمجھے کہ ہم اسے ٹف ٹائم نہیں دینگے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کاہر ایکشن اپوزیشن نوٹ کریگی۔ پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنماء مصدق ملک نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ پیپلز پارٹی شہباز شریف کو ووٹ دیگی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنماء فیصل واوڈا نے کہا کہ اپوزیشن بٹی ہوئی ہے اس لئے ہمارے لئے مشکلات نہیں ہونگی ہم نے پاکستان کیلئے سیاست کی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں