نومنتخب وزیراعظم عمران خان کرپشن کے خاتمے کی پالیسی کا اعلان کریں گے، فواد چوہدری

ہفتہ 18 اگست 2018 00:06

نومنتخب وزیراعظم عمران خان کرپشن کے خاتمے کی پالیسی کا اعلان کریں گے، فواد چوہدری
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رکن قومی اسمبلی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نومنتخب وزیراعظم عمران خان کرپشن کے خاتمے کی پالیسی کا اعلان کریں گی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن دھاندلی پر نہیں کرپشن پر احتجاج کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نومنتخب وزیراعظم عمران خان ملک سے کرپشن کے خاتمہ کی پالیسی کا اعلان کریں گے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ زرداری، نواز شریف کو این آر او نہیں ملے گا، ملک سے کرپشن کے کنوئوں کا خاتمہ کریں گے اور کرپشن کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں