ریلوے میں کرپشن اور سیاسی مداخلت نہیں برداشت کی جائے گی،شیخ رشید احمد

ریلوے کے تمام ٹریکس کے ساتھ درخت لگائے جائیں گے، پانچ ہزار ملازمین کیلئے گھر بنائے جائیں گے ریلوے کی بہتری کیلئے کوئی سرمایہ لگانا چاہتا ہے تو ٹریک ہم دیں گے، 32 ریلوے اسٹیشن اور 8 ڈرائی پورٹس کو اپ گریڈ کیا جائے گا راولپنڈی سے لاہور ٹریک کو ڈبل کیا جائے گا تاکہ وقت بچ سکتے ہیں، ریلوے غریب آدمی کی سواری ہے اور غریب عوام کو سولیات دینا اور لینا ترجیح ہے ،ہر اسٹیج پر موبائل رکھنے والے لوگ ہمارا احتساب کریں۔ ریلوے کیلئے بہتر تجاویز دی جائیں، وفاقی وزیر پریس کانفرنس سے خطاب

پیر 20 اگست 2018 21:18

ریلوے میں کرپشن اور سیاسی مداخلت نہیں برداشت کی جائے گی،شیخ رشید احمد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2018ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ریلوے میں کرپشن اور سیاسی مداخلت نہیں برداشت کی جائے گی۔ ریلوے کے تمام ٹریک کے ساتھ درخت لگائے جائیں گے اور پانچ ہزار ملازمین کیلئے گھر بنائے جائیں گے۔ ریلوے کی بہتری کیلئے کوئی سرمایہ لگانا چاہتا ہے تو ٹریک ہم دیں گے۔ 32 ریلوے اسٹیشن اور 8 ڈرائی پورٹس کو اپ گریڈ کیا جائے گا اور راولپنڈی سے لاہور ٹریک کو ڈبل کیا جائے گا تاکہ وقت بچ سکتے ہیں۔

ریلوے غریب آدمی کی سواری ہے اور غریب عوام کو سولیات دینا اور لینا ترجیح ہے ہر اسٹیج پر موبائل رکھنے والے لوگ ہمارا احتساب کریں۔ ریلوے کیلئے بہتر تجاویز دی جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا وفاقی وزیر ریلوے نے کہا ہے کہ لاہور سے راولپنڈی کے ٹریک کو ڈبل کریں گے تاکہ سفر کا دورانیہ ڈھائی سے تین گھنٹے ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ریلوے کا اربوں کا خسارہ اولین ترجیح ہے۔ اور کیماڑی سے درہ تک ملک کے تمام ٹریک کے ساتھ درخت لگائے جائینگے اور ساتھ خاردار تاریں حفاظت کیلئے لگائی جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ میں اپنے مخالفین کی قدر کرتا ہوں لیکن وہ میری خوبیوں کی مخالفت کرتے ہیں۔ جب تک ریلوے کو آرام دہ نہیں بنایا جائے گا میرا آرام کرنا مشکل ہے۔ ریلوے پانچ ہزار ملازمین کیلئے بڑے شہروں میں کوارٹر بنائے گی ۔

اور ریلوے میں کوئی سیاسی مداخلت برداشت نہیں ہوگی۔ ریلوے ایک عوامی سواری ہے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دینا اولین ترجیح ہے اور سی پیک کے ریلوے منصوبوں کو ترجیح بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا اور تمام منصوبوں پر ہر ممکنہ بچت کی جائے گی انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کو بہتر کیا جائے گا تاکہ غریب کو مفت دوا مل سکے اور ریلوے کے کالج یونیورسٹیاں بنائیں گے۔

ریلوے ڈیپارتمنٹ سے بے ایمانی اور چوری ہمیشہ کیلئے ختم کردیں گے۔ انہوں نے کہ اکہ کوئی ٹرین لانا چاہتا ہے تو ٹریک ہم دیں گے۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں۔ سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہتا ہوں این ایل سی اور ایف ڈبلیو او کے ریلوے کے منصوبوں دیئے جائیں گے ایک منصوبہ دس سال پہلے چھوڑ کے گیا آج بھی اسی طرح ہے چکلالہ اور مارگلہ ریلوے اسٹیشن کو فوری طو رپر اپ گریڈ کیا جائے گا اور 32 ریلوے اسٹیشن اور 8 ڈرائی پورٹس کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا ریلوے زمینوںکو قبضہ مافیا سے چھڑا کر ریلوے ملازمین کیلئے گھر بنائیں گے اور آن لائن ٹکٹنگ سسٹم کو مزید بہتر کیا جائے گا کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس ہے اور جس کے پاس موبائل ہے وہ ہر اسٹیشن پر ہمارا احتساب کرے اور ریلوے کے انجنوں کے بارے میں فوری بتائے تاکہ ازالہ کیا جاسکے ریلوے کی بہتری کیلئے اچھی تاجویز بھیجی جائیں۔

مختلف کمپنیوں کو ریلوے کے ٹوائلٹس بھی دین گے اور ریل پلازوں میں فوڈ سٹریٹ بھی بنائیں گے۔ ریلوے کو ایک بہتر ادارہ بنائیں گے گزشتہ روز عمران خان کی تقریر ایک غریب کی تقریر تھی آخر میں تمام الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں