سینیٹ میں ضمنی مالیاتی (ترمیمی) بل 2018ء کی نقل پیش،

ارکان سے تین یوم میں اپنی سفارشات سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کروانے کی ہدایت

منگل 18 ستمبر 2018 16:27

سینیٹ میں ضمنی مالیاتی (ترمیمی) بل 2018ء کی نقل پیش،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) سینیٹ میں ضمنی مالیاتی (ترمیمی) بل 2018ء کی نقل پیش کر دی گئی۔

(جاری ہے)

منگل کو وزیر خزانہ اسد عمر نے ضمنی مالیاتی (ترمیمی) بل کی نقل ایوان میں پیش کی جس پر چیئرمین نے ارکان سے کہا کہ وہ تین دن کے اندر اپنی سفارشات سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کروا سکتے ہیں جس کے بعد یہ سفارشات قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بھجوائی جائیں گی جبکہ پی ایس ڈی پی سے متعلق سفارشات قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی و ترقی کو بھجوائی جائیں گی جو ان کا جائزہ لے کر واپس قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے پاس بھجوا دے گی جس کے بعد قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی طرف سے مرتب کردہ سفارشات ایوان میں پیش کی جائیں گی جنہیں منظوری کے بعد قومی اسمبلی میں بھجوایا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں