الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے چاروں صوبوں کے مقامی حکومتوں کے سیکرٹریز کو طلب کر لیا

بدھ 19 ستمبر 2018 13:27

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے چاروں صوبوں کے مقامی حکومتوں کے سیکرٹریز کو طلب کر لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کو حتمی شکل دینے کے لئے چاروں صوبوں کے مقامی حکومتوں کے سیکرٹریز کو طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں لوکل گورنمنٹ کے ضمنی انتخابات میں درپیش مشکلات اور اس کے ممکنہ حل کے لئے الیکشن کمیشن آئندہ ہفتے چاروں لوکل گورنمنٹ سیکرٹریوں کے ساتھ مشاورت کرے گا اور صوبائی حکومتوں کے موقف کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل تشکیل دیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں