یہ ہے نیا پاکستان، وزیر خارجہ عام شہریوں کی طرح ائیر پورٹ پرقطار میں کھڑے رہے

شاہ محمود قریشی کو اپنے درمیان پر کر شہریوں نے سیلفیاں بنوائیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 22 ستمبر 2018 14:53

یہ ہے نیا پاکستان، وزیر خارجہ عام شہریوں کی طرح ائیر پورٹ پرقطار میں کھڑے رہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 ستمبر 2018ء) : وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے روانہ ہو گئے ۔ روانگی سے قبل وزیر خارجہ کا عوامی انداز اُس وقت دیکھنے میں آیا جب وہ ائیر پورٹ پہنچے اور عام شہری کی طرح قطار میں کھڑے ہو گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بغیر پروٹوکول کے ائیر پہورٹ پہنچے اور بورڈنگ پاس کی قطار میں عام شہری کی طرح مسافروں کے ساتھ کھڑے ہو گئے۔

شہریوں نے وفاقی وزیر خارجہ کو اپنے درمیان دیکھا تو انہیں گھیر لیا اور ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔ وزیر خارجہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے روانہ ہوئے۔ شاہ محمود قریشی او آئی سی وزرائے خارجہ کنٹیکٹ گروپ میں بھی شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ ای سی او وزرائے خارجہ کونسل آف منسٹرز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی واشنگٹن میں پاکستانی کمیونٹی کے پروگرام میں شرکت کریں گے جبکہ وہ واشنگٹن میں 2 دن قیام کے بعد نیویارک جائیں گے جہاں وہ 24 ستمبرسے نیویارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیرخارجہ 26 ستمبر کو سارک وزراء خارجہ کونسل کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے اور 29 ستمبرکو پاکستانی وزیرخارجہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کریں گے۔

دفترخارجہ کے مطابق واشنگٹن میں پاکستانی وزیرخارجہ امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ملاقات کریں گے اور یہ ملاقات یکم اکتوبر کے بعد ہوگی۔ امریکی وزیرخارجہ نے پاکستانی وزیرخارجہ کو امریکا کے دورے کی دعوت دی تھی جو انہوں نے قبول کی تھی۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اگلے ماہ 3 اکتوبر کے بعد وطن واپس پہنچیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں