سپیکر قومی اسمبلی کا ایران کے شہر آہواز میں فوجی پر یڈ پر ہو نے والے حملے پر ایرانی ہم منصب کو تعزیتی خط

بدھ 26 ستمبر 2018 19:48

سپیکر قومی اسمبلی کا ایران کے شہر آہواز میں فوجی پر یڈ پر ہو نے والے حملے پر ایرانی ہم منصب کو تعزیتی خط
اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2018ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے کہا ہے کہ پاکستان کی پا رلیمنٹ اور عوام ایران کی پارلیمنٹ اورعوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کر تے ہیںاور 22ستمبر 2018کو ایر ان کے شہر آہو ازمیں فوجی پر یڈ پر ہو نے والے دہشتگردوں کے بہیما نہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔انہو ں نے ان خیا لا ت کا اظہار اسلا می جمہو ریہ ایرا ن کی پا رلیمنٹ کے سپیکر ڈاکٹر علی لا ریجا نی کو منگل کے روز لکھے جا نے والے اپنے خط میں کیا۔

سپیکرنے کہا کہ پا کستان کی پا رلیمنٹ دہشتگردی کے اس بزدلانہ فعل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے جس میں قیمتی انسانی جا نوں کا نقصا ن ہو ا ۔انہو ں نے کہا کہ ہما ری تما م تر ہمدردیا ں اور دعا ئیں ان غمزدہ خاند انو ں کے ساتھ ہیں جن کے پیا رے اس سا نحے میں شہید ہو ئے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے ایر انی سپیکر کو پا کستان کی قومی اسمبلی کی طرف سے غمزدہ خا ندانوں کو تعزیت اور ہمدردی کا پیغا م پہنچا نے کے لیے کہا۔

اسد قیصر نے کہا کہ پا کستان کی قومی اسمبلی اس بات پر مکمل یقین رکھتی ہے کہ دہشتگردی کے ایسے بزدلا نہ حملے پوری انسانیت خصوصامسلم امہ کو نشانہ بنا نے کے لیے کئے جا تے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ پا کستان گزشتہ ایک دھا ئی سے دہشتگردی کے اس قسم کے مذمو م حملو ں کا شکا ر ہے اور اپنے ایر انی بھا ئیوں کے دکھ کو سمجھ سکتا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ پا کستان انسانیت کی خو شحالی اور ترقی کے لیے اس نا سور کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ سپیکر نے یقین دلا یا کہ پوری پا کستانی قوم دکھ کی اس گھڑی میں اپنے ایرانی بہن بھا ئیو ں کے ساتھ ہے اور اس صد مے سے جلد نکلنے کے لیے دعا گو ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں