لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں،فرانزک آڈٹ شروع ہو گیا

فرانزک آڈٹ کےدوران 7سال کی تحقیقات کی جارہی ہیں،کمپنی میں بڑے پیمانےپربےضابطگیاں سامنےآرہی ہیں،وزیربلدیات علیم خان

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 22 اکتوبر 2018 19:12

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں،فرانزک آڈٹ شروع ہو گیا
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-22 اکتوبر 2018ء) :لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کے انکشاف کے بعد فرانزک آڈٹ شروع ہو کردیا گیا۔اس حوالےسے بات کرتے ہوئے سینئیر صوبائی وزیر و وزیر بلدیات علیم خان کا کہنا تھا کہ فرانزک آڈٹ کےدوران 7سال کی تحقیقات کی جارہی ہیں،کمپنی میں بڑے پیمانےپربےضابطگیاں سامنےآرہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں لاہور ویسٹ میجمنٹ کمپنی کا ٹھیکہ غیر ملکی فریق کو دیا گیا تھا۔

لاہور شہر کی صفائی ستھرائی کو بنائے رکھنا اس کمپنی کا اہم ترین ٹاسک تھا۔تاہم اس حوالے سے افسوسناک خبر یہ ہے کہ شہر کی صفائی کے لیے ذمہ دار اس کمپنی نے کرپشن کا گندا دھندا شروع کردیا اور یوں اب تک لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس کمپنی کی جانب سےجاری کردہ اعداد و شمار بھی جھوٹ کا پلندہ نکلے۔

جتنا کوڑا اٹھانے کا دعویٰ کیا گیا ،اس سے کم کوڑا اٹھایا جاتا رہا ہے اور اس کوڑے کو ٹھکانے لگانے کے لیے بھی مذکورہ کمپنی نے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئیے تھے۔جبکہ مٹی اور پتھروں کے وزن کو بھی کوڑے کے وزن میں شامل کیا گیا۔لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں سامنے آنے پر کمپنی کا فرانزک آڈٹ شروع ہو گیا۔اس حوالے سے اس حوالےسے بات کرتے ہوئے سینئیر صوبائی وزیر و وزیر بلدیات علیم خان کا کہنا تھا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں بڑے پیمانےپرگھپلے سامنے آنے پر فرانزک آڈٹ شروع کیا گیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ فرانزک آڈٹ کے نتیجے میں کمپنی میں بڑے پیمانےپربےضابطگیاں سامنےآرہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ فرانزک آڈٹ کےدوران 7سال کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔فرانزک آڈٹ رپورٹ کےبعدجوبھی ملوث ہواسخت ایکشن لیاجائیگا۔یاد رہے کہ لاہور ویسٹ میجمنٹ کمپنی کا سربراہ کرپشن کے الزامات میں فارغ ہونے کے بعد بیرون ملک فرار ہو چکا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں