ای سی سی نے گیس لوڈشیڈنگ کا مینجمنٹ پلان موخر کردیا ،ْ

2 کروڑ 20 لاکھ مکعب فٹ گیس کی یومیہ فراہمی کی منظوری پی آئی اے کیلئے17 ارب روپے بھی فراہم کئے جائیں گے ،ْوزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس میں منظوری دے دی گئی

پیر 12 نومبر 2018 16:22

ای سی سی نے گیس لوڈشیڈنگ کا مینجمنٹ پلان موخر کردیا ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمرکی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی )نے گیس لوڈشیڈنگ کا مینجمنٹ پلان موخر کرتے ہوئے 2 کروڑ 20 لاکھ مکعب فٹ گیس کی یومیہ فراہمی کی منظوری دی ہے ،ْپی آئی اے کیلئی17 ارب روپے بھی فراہم کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

گیس کی ممکنہ لوڈشیڈنگ کے حوالے سے لوڈ مینجمنٹ پلان موخر کر دیا گیا تاہم اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 2 کروڑ 20 لاکھ یومیہ گیس فراہمی کی منظوری دے دی ہے۔

وزیر خزانہ کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں پی آئی اے کا معاملہ بھی زیر غور آیا جس کے بعد 17 ارب کے فنڈز منظور کئے گئے۔اجلاس میں ایل این جی ٹرمینلز کی تعمیر سے متعلق امور بھی زیر غور آئے تاہم گیس فراہمی کے حوالے سیسوئی سدرن برتسم فیلڈ سے ایک کروڑ مکعب فٹ یومیہ اورسوئی نادرن کو ڈھوک حسین گیس فیلڈ سے ایک کروڑ 20 لاکھ مکعب فٹ گیس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں