سکولوں سے باہر اڑھائی کروڑ بچوں کے سکولوں میں داخلہ کو یقینی بنانے کیلئے حکمت عملی طے کی جا رہی ہے، شفقت محمود
تعلیم کو سیاست سے ہٹ کر دیکھنا چاہئے ، یکساں نظام تعلیم و نصاب اولین ترجیح ہے، اس کیلئے نصاب کونسل تشکیل دی جائیگی،وزیراعظم سے تعلیمی رضا کارپروگرام شروع کرنے کی درخواست کرینگے ،وزیر تعلیم کی پریس کانفرنس
پیر 12 نومبر 2018 22:31
(جاری ہے)
کانفرنس میں ملک میں معیار تعلیم کی بہتری اور شرح خواندگی میں اضافہ کیلئے مختلف امور پر غور کیا گیا اور مختلف تجاویز دی گئیں اور اپنے اپنے صوبوں میں جاری تعلیم کے منصوبوں سے آگاہ کیاگیا۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم کو سیاست سے ہٹ کر دیکھنا چاہئے اور مجھے خوشی ہے کہ ملک کی تمام اکائیوں کی نمائندگی اس اجلاس میں موجود تھیں اور وہ تعلیم کو سنجیدگی سے لے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم پر بہت سے معاملات ہیں، وفاق اور صوبوں میں ہم آہنگی پائی جاتی ہے جو کہ ایک خوش آئند بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمیں سکولوں سے باہر بچوں کے سب سے بڑے چیلنج کا سامنا ہے، ہمارے ملک میں 2 سے اڑھائی کروڑ سکول جانے کی عمر کے بچے سکول نہیں جا رہے، ان میں وہ بھی بچے شامل ہیں جو کبھی سکول گئے ہی نہیں اور کچھ ایسے ہیں جو سکول گئے لیکن مختلف وجوہات کی بناء پر تعلیم مکمل کئے بغیر سکولوں کو خیرباد کہہ دیا۔ شفقت محمود نے کہا کہ ہمارے ملک میں اس وقت تین قسم کے تعلیمی نصاب ہیں، ایک نصاب وہ جو سرکاری سکولوں میں پڑھایا جا رہا ہے، دوسرا وہ جو نجی سکول اپنائے ہوئے ہیں جبکہ مدارس اپنا الگ سے نصاب رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں وقت کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے یکساں نصاب تعلیم کی ضرورت ہے، اس کیلئے نصاب کونسل تشکیل دی جائے گی جو کہ تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں اور ان کی مشاورت سے یکساں نصاب تشکیل دے گی جس میں کم از کم 5 سے 6 مضامین ایسے ہوں جو تمام طرح کے سکولوں میں پڑھائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں یکساں نظام تعلیم لانے کیلئے غور کیا گیا جبکہ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے پر بات چیت ہوئی۔ شفقت محمود نے کہا کہ ہمارے تعلیم اداروں میں ایسی تعلیم دی جا رہی ہے جسے حاصل کرنے کے بعد نوکری کا حصول یقینی نہیں ہوتا، اس وقت ہمارے بے شمار لوگ ہیں جو پی ایچ ڈی کرنے کے بعد بھی نوکریوں سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے درخواست کریں گے کہ تعلیمی رضاکار پروگرام لانچ کیا جائے، رضاکارانہ طور پر لوگ تعلیم میں بہتری کیلئے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ بچیوں کی تعلیم اولین ترجیحات میں شامل ہے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عازمین حج کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، حجاج کی آراء کو خصوصی اہمیت دی جائے گی، سیکرٹری ..
چئیرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کا علی الصبح بلیو ایریا پارکنگ پلازے سمیت دیگر ..
سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت کل تک ملتوی
الجیریا کے سفیر کا راولپنڈی چیمبر آف کامرس کا دورہ، دو طرفہ تجارتی تعلقات بڑھانے پر زور
کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی سی ایل کی جانب سے ٹیلی نار پاکستان کے حصول کے جائزے کے دوسرے مرحلے ..
بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمہ میں ضمانت قبل از گرفتاری میں 16 مئی تک توسیع
انفارمیشن گروپ کے نوجوان پروبیشنرز کا اے پی پی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، قومی خبررساں ادارے کے پیشہ ورانہ ..
جس نے ہمیں انتشاری ٹولہ کہا ہم ان سے کہتے آپ معافی مانگیں
جے یو آئی (ف) نے مولانا صدیق مینگل کی شہادت پر مذمتی قرارداد قومی اسمبلی میں جمع کرادی
آئی ایم ایف نے تنخواہ دار طبقے پر35 فیصد ٹیکس کی تجویزدیدی
پاکستان کا پہلا قمری مشن ،آئی کیوب قمر کامیابی سے چاند کے مدار میں پہنچ گیا
9 مئی کے حملے ریاستی رٹ ، قانون کی حکمرانی اور ادارے کو کمزور کرنے کی کوشش تھے
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی سی ایل کی جانب سے ٹیلی نار پاکستان کے حصول کے جائزے کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا
-
ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے ‘ چوہدری محمد سرور
-
موبائل کمپنیاں پانچ لاکھ سمیں بلاک کرنے پر آمادہ، مہلت مانگ لی
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 37 واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
آئی ایم ایف نے تنخواہ دار طبقے پر35 فیصد ٹیکس کی تجویزدیدی
-
پاکستان کا پہلا قمری مشن ،آئی کیوب قمر کامیابی سے چاند کے مدار میں پہنچ گیا
-
9 مئی پر آزاد کمیشن بنا کر تحقیقات ،ملوث عناصر کوسزا دی جائی: عارف علوی
-
9 مئی کے حملے ریاستی رٹ ، قانون کی حکمرانی اور ادارے کو کمزور کرنے کی کوشش تھے
-
پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ کردیا
-
ملک میں مایوسی کا عالم ہے، پی ٹی آئی اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھے گی
-
سابق صدرعارف علوی کی گرفتار پی ٹی آئی رہنمائوں یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ ،اعجاز چودھری سے ملاقات
-
لاہور میں کم عمر گھریلو ملازمہ سے متعدد بار زیادتی، ملزم گرفتار،مقدمہ درج