آسیہ بی بی کو پناہ دینے کے لیے پاکستان سے بات چیت جاری ہے
کینیڈا خوش آمدید کہنے والے لوگوں کا ملک ہے۔ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈیو
سمیرا فقیرحسین منگل 13 نومبر 2018 10:59
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق اٹلی کا کہنا ہے کہ وہ آسیہ بی بی کو پاکستان سے باہر منتقل کرنے میں مدد کرے گا کیونکہ وہاں اس کی زندگی خطرے میں ہے۔
اطالوی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے اٹلی کے نائب وزیراعظم ماٹیو سالوینی نے کہا کہ ہم آسیہ بی بی اور ان کے بچوں کا اٹلی میں یا کسی بھی یورپی ملک میں محفوظ مستقبل چاہتے ہیں۔اس سلسلے میں ہم سے جو ہو سکا ہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اس کیس پر اٹلی اور دیگر مغربی ممالک کے ساتھ محتاط رہتے ہوئے کام بھی کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اٹلی پاکستانی حکومت کے خلاف نہیں ہے۔ اصل دشمن تشدد، انتہا پسندی اور تعصب ہے۔ اٹلی کے نائب وزیراعظم نے کہا کہ ہم 2018ء میں رہ رہے ہیں اور یہ نہیں ہو سکتا کہ کسی مفروضے کے تحت کسی بے گناہ کی جان لے لی جائے۔ ادھر کینیڈا کے ممتاز بین المذاہب ٹی وی نے آسیہ بی بی کو سپانسر کرنے کی پیشکش بھی کر دی ہے۔ ٹی وی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اولورنا ڈیوک نے وزیراعظم جسٹن ٹروڈیو اور وزیر خارجہ کے نام خطوط ارسال کیے جس میں زور دیا گیا کہ وہ آسیہ بی بی کا کینیڈا میں خیر مقدم کریں ۔ ان کا ٹی وی آسیہ بی بی کے خاندان کو کینیڈا میں مکمل طور پر سپانسر کرے گا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ آسیہ بی بی کے شوہر عاشق مسیح نے آسیہ بی بی اور اہل خانہ کی جان کو خطرہ ہونے کے سبب امریکہ اور کینیڈا سے پناہ دینے کی درخواست کی تھی اورآسیہ کی اہل خانہ سمیت بیرون ملک منتقلی میں مدد کرنے کی اپیل کی تھی۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
نیشنل پریس کلب کے راولپنڈی کیمپ آفس میں گرین میٹر کی تنصیب، سولرسسٹم آن کر دیا گیا
3 بچوں کو قتل کرکے خودکشی کی کوشش کرنے والی ملزمہ کا ذہنی طبی معائنہ کرانے کا حکم
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا ..
مہرگڑھ یوتھ لیڈرزکی33 رکنی طلبائ وطالبات پرمشتمل وفد کا پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ ..
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ایس ای سی پی ایکس ایس متعارف کروا دیا
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری
آئندہ تین روز کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ