وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کے حوالے سے چیئرمین سینیٹ کی رولنگ پر مشاورت

جمعرات 15 نومبر 2018 17:47

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کے حوالے سے چیئرمین سینیٹ کی رولنگ پر مشاورت
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کے حوالے سے چیئرمین سینیٹ کی رولنگ پر مشاورت ہوئی جبکہ وزیراعظم نے مسئلہ افہام و تفہیم سے حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعرات کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران وزیر اطلاعات کے حوالے سے چیئرمین سینیٹ کی رولنگ پر مشاورت ہوئی۔ وزیراعظم نے وزیر دفاع پرویز خٹک کو چیئرمین سینیٹ سے رابطہ کرنے اور مسئلہ افہام و تفہیم سے حل کرانے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ کسی کو وزراء کی تضحیک کا حق نہیں ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں