صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے دائودی بوہرہ جماعت کے وفد کی ملاقات

جمعرات 15 نومبر 2018 18:15

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے دائودی بوہرہ جماعت کے وفد کی ملاقات
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے دائودی بوہرہ جماعت کے وفد نے شیخ کومیل شیخ یونس کی قیادت میں جمعرات کی صبح یہاں ملاقات کی۔ صدر مملکت نے ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں بوہرہ برادری کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے ماحول کے تحفظ میں برہانی فائونڈیشن کے کردار کی بھی تعریف کی۔

(جاری ہے)

صدر نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت نے صاف اور سرسبز پاکستان مہم کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد ماحولیاتی تبدیلی کے مسئلہ سے نبرد آزما ہونا ہے۔

انہوں نے بوہرہ برادری پر زور دیا کہ وہ اس مہم میں اپنا تعمیری کردار ادا کریں۔ وفد نے صدر مملکت کو بتایا کہ وہ 5 لاکھ پودے عطیہ کر رہے ہیں جو ملک میں لگائے جائیں گے۔ صدر نے اس جذبہ کو سراہتے ہوئے ان پودوں کے تناور درخت بننے تک ان کی دیکھ بھال کی ضرورت پر زور دیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں