وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ

muhammad ali محمد علی جمعرات 15 نومبر 2018 18:44

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15نومبر 2018ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیکورٹی خدشات کے باعث وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے ہنگامہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی وزارت داخلہ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہنگامی طور پر دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں دفعہ 144 کا نفاذ 2 ماہ کیلئے کیا گیا ہے۔

اس دوران وفاقی دارالحکوت میں کسی بھی قسم کا اسلحہ لہرانے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔ جبکہ کسی بھی قسم کی آتش بازی یا اجتماع کا بھی اجازت نہیں ہو گی۔ اس دوران قوانین اور پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ جبکہ اسلام آباد کی سیکورٹی میں بھی فوری مزید سختی کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں