کسی کا نام ناجائز طور پر ای سی ایل میں ڈالنا، پرامن احتجاج سے روکنا درست اقدام نہیں ہے‘

جائز مطالبات کے لئے پرامن احتجاج جائز حق ہے‘ حکومت ملک میں قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کا عزم رکھتی ہے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کا قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر اظہارخیال

پیر 10 دسمبر 2018 23:37

کسی کا نام ناجائز طور پر ای سی ایل میں ڈالنا، پرامن احتجاج سے روکنا درست اقدام نہیں ہے‘
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ کسی کا نام ناجائز طور پر ای سی ایل میں ڈالنا‘ پرامن احتجاج سے روکنا درست اقدام نہیں ہے‘ جائز مطالبات کے لئے پرامن احتجاج جائز حق ہے‘ حکومت ملک میں قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کا عزم رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی میں محسن داوڑ نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ فاٹا کے دو ممبران کو دبئی جانے سے روکا گیا اور ہمیں بتایا گیا کہ ہمارا نام ای سی ایل پر ہے، آرٹیکل 6 کے ملزم تو باہر بیٹھے ہوئے ہیں تاہم پرامن جلسہ کرنے پر ہمارے خلاف مقدمہ قائم کیا گیا جس کے جواب میں وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے، حکومتیں خواہ وفاقی یا صوبائی ہوں انہیں جمہوری رویے اختیار کرنے چاہئیں، لاپتہ افراد کا معاملہ حل کرنے کے لئے پرعزم ہیں، رات کی تاریکی میں کسی کو اٹھانا درست نہیں، جائز مطالبات کے لئے پرامن احتجاج حق ہے۔

ریاست مضبوط ہوگی، ہر مسئلے کا حل بات چیت سے ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ کے استحقاق کا احترام کیا جانا چاہیے، کسی کو ناجائز طور پر پرامن احتجاج سے روکنا یا ای سی ایل میں نام ڈالنا درست نہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں