وزیراعظم نی100روزہ کارکردگی کے امتحان میں تمام وزراء کو پاس کر دیا

کسی وفاقی وزیر کا قلمدان تبدیل نہیں ہو گا، مزید تین ماہ تک کام جاری رکھنے کا گرین سگنل، نئے اہداف بھی مقرر طویل دورانیے کے اجلاس میں کسی وزیر کا شوگر لیول کم ہوا تو کسی کو بھوک نے ستایا، وزیراعظم نے سنیکس سے تواضع کرکے شکایات کا ازالہ کیا

پیر 10 دسمبر 2018 23:37

وزیراعظم نی100روزہ کارکردگی کے امتحان میں تمام وزراء کو پاس کر دیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نی100روزہ کارکردگی کے امتحان میں تمام وزراء کو پاس کر دیا، کسی وفاقی وزیر کا قلمدان تبدیل نہیں ہو گا، مزید تین ماہ تک کام جاری رکھنے کا گرین سگنل، نئے اہداف بھی مقرر کر دیئے، طویل دورانیے کے اجلاس میں کسی وزیر کا شوگر لیول کم ہوا تو کسی کو بھوک نے ستایا، وزیراعظم نے سنیکس سے تواضع کرکے شکایات کا ازالہ کیا، تفصیلات کے مطابق پیر کے روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء کی100روزہ کارکردگی رپورٹس کا جائزہ لیا گیا، اجلاس صبح ساڑھے دس بجے سے شروع ہو کر رات گئے تک جاری رہا، وزیراعظم عمران خان نے تمام وزراء کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال کسی وزیر کا قلمدان تبدیل نہیں کیا جارہا، وزراء کو مزید تین ماہ تک کام جاری رکھنے کا گرین سگنل سے دیا ہے، جبکہ نئے اہداف بھی مقرر کر دیئے ہیںِ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے وزراء کے قلمدان تبدیل ہونے کی افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسی خبریں دے کر انتشار پھیلایا جاتا ہے، ایسی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، طویل دورانیے کے اجلاس میں کچھ وزراء نے شوگر لیول کم ہونے کی شکایت کی تو کچھ بھوک ستانے لگی جس پر وزیراعظم نے ہلکی پھلکی ریفریشمنٹ سے ان کی تواضع کرکے شکایات کا ازالا کیا، وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں وزارت خارجہ، داخلہ، خزانہ، اطلاعات، ریلوے، پانی، بجلی، ہاؤسنگ، منصوبہ بندی اور تعلیم سمیت تمام وزارتوں کی سو روزہ کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، تمام وزراء نے انفرادی طور پ اپنی اپنی وزارتوں کی تحریری رپورٹ پیش کرنے کے ساتھ ساتھ وزیراعظم کو بریفنگ بھی دی، وزیراعظم نے سوال و جواب کے سلسلے کے بعد تمام وزراء کی سو روزہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے موجودہ وزارتوں میں ہی کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی ہے۔

وقار )

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں