پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف بے مثال قربانیاں دیں ،قوم دہشت گردی کیخلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح پر عزم ہے ، شاہ محمود قریشی

16دسمبر سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے حوالے سے ملک کی تاریخ کاسیاہ ترین دن ہے، وزیر خارجہ

بدھ 12 دسمبر 2018 23:26

پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف بے مثال قربانیاں دیں ،قوم دہشت گردی کیخلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح پر عزم ہے ، شاہ محمود قریشی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف بے مثال قربانیاں دی ہیں ،قوم دہشت گردی کیخلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح پر عزم ہے ،16دسمبر سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے حوالے سے ملک کی تاریخ کاسیاہ ترین دن ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے 16دسمبر سانحہ پشاور کے شہدا کے حوالے سے ’یادگاری پوسٹر‘ پر دستخط کئے ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 16دسمبر سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے حوالے سے ملک کی تاریخ کاسیاہ ترین دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بے مثال قربانیاں دی ہیں ،پوری قوم دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح پر عزم ہے ۔۔وزیر خارجہ نے سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہدا کیلئے دعا بھی کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں