سپریم کورٹ نے پی آئی اے پائلٹس کی پنشن میں اضافہ کی درخواست خارج کردی

بدھ 16 جنوری 2019 23:23

سپریم کورٹ نے پی آئی اے پائلٹس کی پنشن میں اضافہ کی درخواست خارج کردی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2019ء) سپریم کورٹ نے پی آئی اے پائلٹس کی پنشن میں اضافے کی درخواست خارج کردی ہے۔ معاملہ کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جسٹس اعجاز الحسن نے فیصلہ سنایا عدالت نے پی آئی اے پائلٹس کی پنشن میں اضافے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے معاملہ نمٹا دیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں