نواز شریف سے جیل میں ملاقات ہوئی،انکے گردوں کا مرض مزید بڑھ گیا ،مریم نواز

گزشتہ روز ہونے والے ٹیسٹوں میں سے گردوں ٹیسٹ کی رپورٹ تشویشناک ہے،ٹوئٹ

ہفتہ 23 مارچ 2019 22:14

نواز شریف سے جیل میں ملاقات ہوئی،انکے گردوں کا مرض مزید بڑھ گیا ،مریم نواز
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2019ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاجزادی مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ نواز شریف سے جیل میں ملاقات ہوئی ہے۔ ان کے گردوں کا مرض مزید بڑھ گیا ہے جبکہ بازو میں بھی بدستور تکلیف ہے۔

(جاری ہے)

ہفتے کے روز ٹویٹر پر جاری پیغام میں مریم نواز نے اپنے والد کی صحت پر تشویش کا اظہارکیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات ہوئی ہے۔ نواز شریف کے گردوں ے مرض میں اضافہ ہوگیاہے جبکہ گزشتہ روز ہونے والے ٹیسٹوں میں سے گردوں ٹیسٹ کی رپورٹ تشویشناک ہے جبکہ نواز شریف کے بازو میں بدستور درد ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں