سرگودھا یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر کی درخواست ضمانت پرسماعت

عدالت عظمیٰ نے بھرتیوں کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 15 دن کے لیے ملتوی کردی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 25 مارچ 2019 12:05

سرگودھا یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر کی درخواست ضمانت پرسماعت
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 مارچ۔2019ء) سرگودھا یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر کی درخواست ضمانت پرسماعت کے دوران جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیے کہ مجموعی طور پر کتنی بھرتیاں کی گئیں. تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سرگودھا یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر کی درخواست ضمانت پرسماعت کی.

عدالت عظمیٰ میں سماعت کے دوران وکیل نیب نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پروفیسر اکرام نے قواعد کے خلاف بھرتیاں کیں. جسٹس عظمت سعید نے استفسار کیا کہ کیا بھرتیوں کے اشتہارات دیے گئے تھے؟، پروفیسر اکرام کے وکیل نے بتایا کہ تمام بھرتیوں کے اشتہارات دیے گئے تھے.

(جاری ہے)

جس پر نیب کے وکیل نے کہا کہ 369 بھرتیوں کا الزام عائد کیا گیا، جوبھرتیاں قانون کے مطابق تھی اس پر ریفرنس نہیں بنایا.

جسٹس عظمت سعید نے استفسار کیا کہ کیا درخواست گزاراشتہارات کا کہہ کرپھرچکردے رہا ہے؟ مجموعی طور پر کتنی بھرتیاں کی گئیں؟ نیب تفتیشی افسر نے بتایا کہ پروفیسر اکرام کے دور میں 1744 بھرتیاں کی گئیں، 369 بھرتیوں کا کوئی اشتہار نہیں دیا گیا. وکیل صفائی نے کہا کہ عدالت اجازت دے کہ تمام بھرتیوں کا ریکارڈ جمع کراسکیں، عدالت عظمیٰ نے بھرتیوں کا ریکارڈ جمع کرانے کی اجازت دیتے ہوئے سماعت 15 دن کے لیے ملتوی کردی.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں