پاکستان کوبغیر سود کے6 ارب ڈالرز قرض دیا ہے. چینی سفیر
سی پیک کو سبوتاژ کرنے والے عناصر ترقی کے دشمن ہیں‘ بھارت سمیت کوئی بھی ملک سی پیک میں شریک ہوسکتا ہے. بیلٹ اینڈ روڈ فورم سے خطاب
میاں محمد ندیم پیر 22 اپریل 2019 12:50
(جاری ہے)
بیلٹ اینڈ روڈ فورم پربریفنگ دیتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ سی پیک کو سبوتاژ کرنے والے عناصر ترقی کے دشمن ہیں‘ بھارت سمیت کوئی بھی ملک سی پیک میں شریک ہوسکتا ہے.
چینی سفیرنے کہا کہ سیاسی، دفاعی، ثقافتی، کھیل، معاشی شعبہ میں تعاون بڑھارہے ہیں آزاد تجارتی معاہدے کے دوسرے فیزپرجلد کام مکمل ہونے جارہا ہے ایک سڑک، ایک راستہ منصوبے میں 115 ممالک، تنظیموں کے ساتھ معاہدے ہوئے ہیں وزیراعظم کے دورے کے دوران فری ٹریڈ ایگریمنٹ کے دوسرے مرحلہ پربات ہوگی جب کہ رشکئی میں پہلا خصوصی اقتصادی زون تک قائم کیا جا رہا ہے‘ رشکئی اسپیشل اکنامک زونزمیں 20 صنعتیں مقامی شراکت داروں کے ساتھ مل کرلگائی جارہی ہیں. چینی سفیر نے کہا کہ پاکستانی منڈیوں میں چین کا حصہ 65 فیصد ہے اگلے مرحلے میں پاک چین صنعتی تعلقات کوفروغ دیا جائے گا، جوائنٹ ونچرزپر کام کیا جائے گا فیصل آباد میں بھی اسپیشل اکنامک زون قائم کیا جا رہا ہے، اسلام آباد میں ٹیکنالوجی اسپیشل اکنامک زون قائم کیا جائے گا اورغربت کے خاتمے کے لئے چین 3 ماڈل ویلج قائم کرے گا، سی پیک کو سبوتاژ کرنے والے عناصر ترقی اور معیشت کے مجرم ہیں. چینی سفیرنے کہا کہ چین سماجی ترقی کے شعبے میں ایک ارب ڈالرزخرچ کرے گا، زرعی شعبے میں بہتری کے لئے کاشتکاروں کوتربیت دی جائے گی، زراعت کے شعبے میں ترقی کے لئے تعاون بڑھایا جائے گا، نیوٹیک کے ساتھ مل کر ہنرمندی کی تعلیم و تربیت دی جائے گی جب کہ پاکستانی طلبا± کو اگلے تین سالوں میں 20 ہزار وظائف دیئے جائیں گے، چین نے 6 ارب ڈالرز قرض فراہم کیا جن پرشرح سود صفر ہے. چینی سفیرنے کہا کہ افغانستان میں مفاہمتی عمل کی کامیابی بہت اہم ہے، افغانستان میں افغانوں کے درمیان مزاکرات کے حامی ہیں، سی پیک اوربی آر آئی کی کامیابی کے لئے افغانستان سمیت خطے میں امن اہم ہے، طالبان اورامریکا کے درمیان دوہا مزاکرات کا خیرمقدم کرتے ہیں. چینی سفیر نے کہا کہ پچھلے پانچ سالوں میں سی پیک کے 22 منصوبوں پرکام کیا گیا، چین اب تک سی پیک منصوبوں پر19 ارب ڈالرز خرچ کرچکا ہے، سی پیک پر13 ارب ڈالرز کمرشل قرضے لئے گئے ہیں، سی پیک منصوبوں کی وجہ سے پاکستان پرچینی قرضے نہیں بڑھ رہے، چین نے 6 ارب ڈالرز قرض فراہم کیا اور ان پر سود صفر ہے، حکومتوں کے درمیان منصوبوں کے لئے رقوم رعایتی قرضوں پر فراہم کی جارہی ہے. چینی سفیرنے کہا کہ کراچی سرکلرریلوے اہم منصوبہ ہے جس کے فنانشل پہلوﺅں پرغورہورہا ہے، سی پیک میں شرکت کے لئے خطے کے دیگرممالک کا خیرمقدم کرتے ہیں، سی پیک میں تیسرے ملک کی شمولیت کے لئے اصول وضع کئے گئے ہیں بھارت پر واضح کیا ہے سی پیک معاشی منصوبہ ہے جس میں کوئی بھی ملک شریک ہوسکتا ہے، تیسرے ملک کی شمولیت پاکستان اورچین دونوں کے لئے فائدہ مند ہونی چاہئے، جس وقت پاکستان اور چین مناسب سمجھیں گے، اسی وقت تیسرے ملک کو شامل کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت آنے سے سی پیک پر کام کی رفتار کم نہیں ہوئی.متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وفاقی محتسب کا عدالتوں اور دیگر احتسابی ادروں پر بوجھ کم کرنے میں کلیدی کردار ہے ، شکایت کنندگان کو ..
پروڈیوسر ،ڈائریکٹر شعیب ہاشمی کی برسی 15 مئی کو منائی جائے گی
پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں ماؤں کا عالمی دن 12مئی کو منایا جائے گا
پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ہجرت کرنے والے پرندوں کا عالمی دن 13مئی کو منایاجائے گا
ماحولیاتی تغیرات کے گندم اور دیگر فصلوں پر اثرات، حقائق اور حکومتی اقدامات
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی
پاکستان اورترکیہ کے درمیان تجارت کے حجم میں اضافہ ، ترکیہ کوپاکستانی برآمدات میں 8 فیصد، درآمدات ..
حکومت کی نان فائلرز کے خلاف نئی حکمت عملی، سمیں بند نہ ہوئیں تو اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس لگایا جائیگا
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56 ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب
وزیراعظم محمدشہبازشریف کا متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن شیخ ھزاع بن سلطان بن زید آل نیہان ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ
-
حکومت کی نان فائلرز کے خلاف نئی حکمت عملی، سمیں بند نہ ہوئیں تو اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس لگایا جائیگا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
وزیراعظم محمدشہبازشریف کا متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن شیخ ھزاع بن سلطان بن زید آل نیہان کےانتقال پر اظہار تعزیت
-
گورنرسندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
بیرون ملک پاکستانیوں نے اپریل میں 2.8 ارب ڈالرز بھیجے
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی گوادر کے علاقے میں معصوم مزدورں کے قتل پر اظہار افسو س
-
سعودی اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان سرمایہ کاری کے معاہدے طے پاگئے،جام کمال
-
وزیر اعظم شہبازشریف کی ملکی برآمدات کو مزید مسابقتی بنانے کے حوالے سے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت