شدید مالی مشکلات کے باوجود اگلے مالی سال کے پی ایس ڈی پی میں کچھ نئے اور اہم سیکٹرز کے لیے رقم مختص کی گئی ہے، وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار کا سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب

جمعرات 23 مئی 2019 12:50

شدید مالی مشکلات کے باوجود اگلے مالی سال کے پی ایس ڈی پی میں کچھ نئے اور اہم سیکٹرز کے لیے رقم مختص کی گئی ہے، وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار کا سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت معیشت کے استحکام کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، یہ ہماری حکومت کا پہلا پی ایس ڈی پی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی (اے پی سی سی)کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں صوبائی وزراء ، صوبوں کے نمائندے ، وفاقی سیکرٹریز اور تمام وزارتوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزارت منصوبہ بندی کے ظفر الحسن نے موجودہ مالی سال کی معاشی کارکردگی پر شرکاء نے بریفنگ دی اور اگلے مالی سال کے معاشی اہداف پیش کئے۔ اس موقع پر خسرو بختیار نے کہا کہ موجودہ حکومت معیشت کے استحکام کے لیے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ ہماری حکومت کا پہلا پی ایس ڈی پی ہے۔ مخدوم خسرو بختیار نے کہا کہ شدید مالی مشکلات کے باوجود اگلے مالی سال کے پی ایس ڈی پی میں کچھ نئے اور اہم سیکٹرز کے لیے رقم مختص کی گئی ہے جس میں کلین گرین پاکستان ، موسمیاتی تبدیلی ، نالج اکانومی ، انسانی وسائل کی ترقی ، زراعت کی ترقی اور علاقائی مساوی ترقیاتی پروگرام کے منصوبے شامل ہوں گے۔ اس موقع پر سیکرٹری پلاننگ نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے پی ایس ڈی پی کی تیاری میں تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ طویل مشاورت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں