وزیر اعظم سے فروغ نسیم کی ملاقات ،

مطلوب افراد کو برطانیہ سے پاکستان بھجوانے کیلئے پہلی مفاہمت کی یاداشت پر دستخط سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال

پیر 27 مئی 2019 14:16

وزیر اعظم سے فروغ نسیم کی ملاقات ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2019ء) وزیرِاعظم عمران خان سے وزیرِ قانون محمد فروغ نسیم نے ملاقات کی جس میں مطلوب افراد کو برطانیہ سے پاکستان بھجوانے کیلئے پہلی مفاہمت کی یاداشت پر دستخط سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پیر کو وزیر اعظم عمران خان سے وزیرِ قانون محمد فروغ نسیم نے ملاقات کی جس میں معاون خصوصی مرزا شہزاد اکبر بھی موجودتھے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مطلوب افراد کو برطانیہ سے پاکستان بھجوانے کیلئے پہلی مفاہمت کی یاداشت پر دستخط سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا قبل ازیں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہاکہ لندن میں برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید اور وزیر مملکت مارک فیلڈ سے دو دن کے مثبت مذاکرات ہوئے۔انہوںنے بتایاکہ مطلوب افراد کو برطانیہ سے پاکستان بھجوانے کیلئے پہلی مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کر دیئے۔مفاہمت کے تحت اسحاق ڈار کو ملک واپس لانے کا قانونی عمل شروع کیا جا سکے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں