مسلم لیگ (ن) کا یوم تکبیر کو قومی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کا فیصلہ

پیر 27 مئی 2019 14:16

مسلم لیگ (ن) کا یوم تکبیر کو قومی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2019ء) مسلم لیگ (ن) نے یوم تکبیر کے حوالے سے خصوصی پروگرام تشکیل دیئے ہیں ۔ اس سلسلہ میں مرکزی تقریب کل منگل کو لاہور میں ہو گی جس سے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فیض آباد کے قریب چاغی مانومنٹ پر بھی تقریب ہو گی جس میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور ارکان پارلیمنٹ شرکت کریں گے۔

مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے چاروں صوبوں میں یوم تکبیر کے سلسلہ میں تقاریب کے انعقاد کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں ہیں اور یوم تکبیر کو قومی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ 28 مئی 1998ء میں بلوچستان میں چاغی کے مقام پر ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان نے ایٹمی قوت ہونے کا اعلان کیا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں