eدریائے سندھ ڈی آئی خان اور بھکر کی18بستیاں نگل گیا

-سینکڑوں دیہات کٹائو کی زد میں آگئے ، عوام بے یارومددگار ،وزیراعظم سے امداد کی اپیل

اتوار 21 جولائی 2019 19:35

S اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2019ء) دریائے سندھ متعدد بستیوں کو نگل گیا ، سینکڑوں دیہات کٹائو کی زد میں آگئے ، ڈیرہ اسماعیل خان اور بھکر کے عوام بے یارومددگار کھلے آسمان تلے پڑے ہیں۔

(جاری ہے)

آن لائن کو موصولہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز سینکڑوں مقامی افراد ،جھوک بشارت، مندرہ ، بیٹ بوگھا ،بھکر اور دیگر دیہاتوں کے عوام نے بتایا کہ دریائے سندھ نے سینکڑوں دیہاتوں پر قیامت ڈھا رکھی ہے، بالخصوص ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقوں مندرہ ، بیٹ بوکھا ، جھوک بشارت سمیت پنجاب کے ضلع بھکر ودیگرعلاقے حمزہ والی میں دریائے کے کٹنائو کے باعث18 کے قریب بستیاں ملیا میٹ ہو گئیں اور ہزاروں کنال رقبہ پر موجود گنا ، کپاس ، مونگ وغیرہ کی فصلیں بھی دریا برد ہوگئی ہیں ، عوام نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی کہ صوبائی حکومت کو دیگر کاموں سے فرصت نہیں ، بزدار کا اللہ ہی حافظ ہے جبکہ وزیراعلیٰ محمود خان بھی نہ ہونے کے برابر ہیں ، لہذا وزیراعظم عمران خان متاثرین کی مدد کریں بصورت دیگر ہزاروں متاثرین اسلام آباد کی جانب مارچ کریں گے جن کا مقصد سیاسی نہیں بلکہ بنیادی حقوق کا حصول ہوگا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں