سپریم کورٹ نے قتل کے ملزم وسیم اصغیر کی عمر قید کے خلاف درخواست مسترد کر دی

منگل 20 اگست 2019 14:06

سپریم کورٹ نے قتل کے ملزم وسیم اصغیر کی عمر قید کے خلاف درخواست مسترد کر دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2019ء) سپریم کورٹ نے قتل کے ملزم وسیم اصغیر کی عمر قید کے خلاف درخواست مسترد کر دی۔منگل کوچیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔یاد رہے کہ 2007 میں ظہیر عباس کو لاہور کے علاقے مدینہ قالونی میں گھر کے باہر گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ٹرائل کورٹ نے ملزم وسیم اصغیر کو سزائے موت سنائی تھی۔

لاہور ہائی کورٹ نے سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا تھا۔وکیل ملزم نے کہاکہ جھوٹ بول کرملزم کو اس کیس میں پھنسایا گیا۔انہوںنے کہاکہ واقعے کے وقت کوئی بھی وہاں موجود نہیں تھا۔ وکیل ملزم نے کہاکہ مقتول کے والد نے واقع نہیں دیکھا وہ بعد میں وہاں پہنچے۔ انہوںنے کہاکہ مقتول کے والد کے بیانات میں تضاد ہے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے کہاکہ وہاں مارکیٹ تھی اور گنجان آباد علاقہ ہے تو واقعہ کیسے کسی نے نہیں دیکھا۔

سر کار ی وکیل محمد جعفر نے کہاکہ ملزم سے برامد ہونے والا پستول اور گولی کا خول میچ کر رہا ہے۔سر کاری وکیل نے کہاکہ ملزم بھی اس محلے کارہنے والا تھا جہاں مقتول رہتا تھا۔سر کار ی وکیل یک مطابق اگر واقعہ گھر کے باہر نہ ہوتا تو کہا جا سکتا تھا کہ واقعہ کسی نے نہیں دیکھا۔وکیل ملزم نے کہاکہ گواہان کے بیانات میں تضاد ہے اس لیے شک کا فائدہ ملزم کو ملنا چاہیے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ شک و شبہات تو ہر کیس میں ہوتے ہیں لیکن قابل قبول شک کا فائدہ ملزم کو دیا جاتا ہے۔دلائل سننے کے بعد عدالت نے قتل کے ملزم وسیم اصغیر کی عمر قید کے خلاف درخواست مسترد کر دی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں