صدر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت سینیٹ کا اجلاس 29 اگست جمعرات شام پانچ بجے طلب کر لیا

پہلے دو روز 29 اور 30 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال اور کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے ساتھ ساتھ پاکستان کی اس حوالے سے حکمت عملی پر بحث ہوگی

جمعہ 23 اگست 2019 23:18

صدر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت سینیٹ کا اجلاس 29 اگست جمعرات شام پانچ بجے طلب کر لیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2019ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت سینیٹ کا اجلاس 29 اگست2019بروزجمعرات شام پانچ بجے طلب کر لیا ہے۔ اجلاس کے پہلے دو روز 29 اور 30 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال اور کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے ساتھ ساتھ پاکستان کی اس حوالے سے حکمت عملی پر بحث ہوگی۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ساتھ کشمیر کے مسلے کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے پارلیمانی ڈپلومیسی کو موثر طور پر بروئے کار لانے کی حکمت عملی پر بھی تجاویز دی جائیگی۔اجلاس میں قانون سازی کے علاوہ اہم قومی وبین الاقوامی امور اور عوامی نوعیت کے اہم مسائل کو بھی زیر غور لایا جائے گا۔ چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی ایوان بالا کے اجلاس کی صدارت کریںگے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں