برطانوی شاہی جوڑے کی وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
وزیراعظم ہاﺅس میں ظہرانے میں شرکت‘مارگلہ ہلز اور گرلزکالج کا دورہ
میاں محمد ندیم منگل 15 اکتوبر 2019 14:51
(جاری ہے)
وزیراعظم ہاﺅس کے دورے کے دوران شاہی جوڑے نے وزیراعظم سے ملاقات بھی کی اس سے قبل شاہی جوڑا ایوان صدر پہنچا جہاں ان کی ملاقات صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور خاتون اول سے ہوئی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے اس موقع پر ڈوپٹے کے ساتھ سبز لباس زیب تن کیا تھا. ملاقات کے دوران صدر مملکت نے شاہی جوڑے کی صحت، موسمیاتی تبدیلی اور غربت کے خاتمے کی کاوشوں کو سراہا شہزادہ ولیم نے پر تپاک مہمان نوازی پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا. شاہی جوڑے نے حکومت پاکستان کے موسمیاتی تبدیلی اور غربت کے خاتمے کے اقدامات کی بھی تعریف کی.قبل ازیں برطانوی شاہی جوڑے نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ٹریل فائیو مارگلہ ہلز کا دورہ کیا ہے، معزز مہمان نے یہاں منعقد ہونے والی ماحولیاتی تحفظ کی تقریب میں بھی شرکت کی.شاہی جوڑے کی آمد سے قبل ٹریل فائیو پر تیاریاں مکمل کر لی گئی تھیں، اس موقع پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے علاوہ ازیں شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ نے وفاقی دارالحکومت میں اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز کا دورہ بھی کیا اور طالبات سے ملاقات کی جبکہ عمارت کے مختلف حصے بھی دیکھے‘اس موقع پر کالج انتظامیہ اور دیگر حکام نے شاہی جوڑے کو پاکستان میں تعلیمی نظام کے بارے میں آگاہ کیا. واضح رہے کہ برطانوی شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ شہزادی کیٹ میڈلٹن کے ہمراہ سرکاری دورے پر گزشتہ روز پاکستان پہنچے ہیں، واضح رہے کہ شاہی جوڑے کا خصوصی طیارہ گزشتہ رات نور خان ایئر بیس اسلام آباد پر اتر ا تھا جہاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو، دفتر خارجہ کے حکام اور اعلیٰ حکومتی عہدے داران نے شاہی جوڑے کا پرتپاک استقبال کیا. یاد رہے کہ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے، یہ دورہ برطانوی شاہی خاندان کے افراد کی جانب سے 13 سال بعد کیا جارہا ہے اس سے قبل شہزادہ چارلس اور ان کی اہلیہ کمیلا پارکر نے نومبر2006میں پاکستان کا دورہ کیا تھا.
متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
الیکشن کمیشن کی مخصوص نشستوں پر رد عمل سے متعلق جھوٹی خبروں کی تردید
صحافیوں کو پیشہ وارانہ طور پر مضبوط ہونا چاہیے ، پیشے سے گہری وابستگی اور فرض شناسی انتہائی ضروری ہے، ..
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے بغیر اطلاع عدالت نہ آنے والے وکلاء کے کیسز خارج کردئیے
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
ہمفری ایلومینائی پاکستان و امریکا کو ایک بہتر جگہ بنا رہے ہیں، امریکی سفیر
اسلام آباد میں جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت میں ملوث ملزم گرفتار
دوبئی سے غیر قانونی طور پر موبائل فون لانے والے 2 ملزمان گرفتار
ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل نے جعلی انجن آئل بنانے میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا
غیر قانونی پاسپورٹ بنانے میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈائون ،افغان شہری سمیت 4 ملزمان گرفتار
انسانی سمگلنگ و غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی کے خلاف آپریشن ، دو ملزمان گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا