نوکریوں کے حوالے سے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے بیان کو سیاق و سباق کے بغیر پیش کیا گیا ،ترجمان

بیان کا مطلب حکومت کی پالیسیز کا مقصد پرائیویٹ سیکٹر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے، ملک میں صنعت و تجارت کو فروغ دینا ہے جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں

بدھ 16 اکتوبر 2019 00:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) فاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے ترجمان نے کہا ہے کہ نوکریوں کے حوالے سے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے بیان کو سیاق و سباق کے بغیر پیش کیا گیا ہے۔ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہاکہ بیان کا مطلب حکومت کی پالیسیز کا مقصد پرائیویٹ سیکٹر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے،ملک میں صنعت و تجارت کو فروغ دینا ہے جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح معیشت کے استحکام کے لیئے ایک سازگار ماحول بنانا ہے جس میں صنعت و تجارت کو فروغ ملے۔فواد چوہدری کے مطابق فواد چوہدری نے ان اداروں کو ختم کرنے کی بات کی جن کا معیشت کے استحکام میں کوء کردار نہیں بلکہ ایسے ادارے معیشت پر بوجھ ہیں۔فواد چوہدری نے کہاکہ ایسے اداروں کو ختم کرنا اور حکومت کے حجم کو کم کرنا تحریک انصاف کی حکومت کی کفایت شعاری مہم کا حصہ ہے۔ فواد چوہدری نے کہاکہ جدید جمہوری دور میں حکومتی حجم کو کم سے کم رکھنے کا رجحان بڑھ رہا ہے تاکہ معیشت پر سے بوجھ کم کیا جاسکے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں