وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا مدینہ منورہ کے قریب زائرین کی بس کے خوفناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعہ 18 اکتوبر 2019 00:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مدینہمنورہ کے قریب زائرین کی بس کو پیش آنے والے خوفناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے سعودی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں جبکہ سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر کو زخمیوں کے فوری علاج کیلئے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حادثے میں جاں بحق ہونیوالے پاکستانی زائرین کی میتوں کی پاکستان منتقلی اور زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے ہمارا سفارتخانہ سعودی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ وزیر خارجہ نے اس المناک حادثے میں جاں بحق ہونیوالوں کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیئے دعا کی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں