ایک کروڑ نوکریوں کا مطلب سرکاری نوکریاں نہیں تھا، فواد اپنے بیان پر ڈٹ گئے

بے دریغ سرکاری ملازمتیں دے کر اداروں کو دیوالیا کرنا پی پی اور ن لیگ کی حکومتوں کا وطیرہ تھا، وفاقی وزیر

جمعہ 18 اکتوبر 2019 17:22

ایک کروڑ نوکریوں کا مطلب سرکاری نوکریاں نہیں تھا، فواد اپنے بیان پر ڈٹ گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری سرکاری نوکریوں سے متعلق اپنے بیان پر ڈپ گئے اور کہا ہے کہ ایک کروڑ نوکریوں کا مطلب سرکاری نوکریاں نہیں تھا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ایک بار پھر کہا کہ اگر ایک کروڑ نوکریوں کا کہا تھا تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ سرکاری نوکریاں ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمتوں کی فراہمی معیشت کا مستقل حل نہیں، بے دریغ سرکاری ملازمتیں دے کر اداروں کو دیوالیا کرنا پی پی اور ن لیگ کی حکومتوں کا وطیرہ تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں