لوگوں کے غیر قانونی طور پر فرانس جانے کے معاملات مکمل طور پر حل ہو چکے ہیں،

حکومت ویزہ اور پاسپورٹ کے سلسلے میں بھی بہترین لیول تک کامیابی حاصل کر چکی ہے، دس سال بعد ڈپلومیٹک انکلیو میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا ہے، پوری کوشش ہے کہ تمام فارن کمیونٹی کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کی فرانسیسی سفیر مارک بارٹے سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 23 اکتوبر 2019 16:58

لوگوں کے غیر قانونی طور پر فرانس جانے کے معاملات مکمل طور پر حل ہو چکے ہیں،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ لوگوں کے غیر قانونی طور پر فرانس جانے کے معاملات مکمل طور پر حل ہو چکے ہیں، حکومت ویزہ اور پاسپورٹ کے سلسلے میں بھی بہترین لیول تک کامیابی حاصل کر چکی ہے، دس سال بعد ڈپلومیٹک انکلیو میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا ہے، پوری کوشش ہے کہ تمام فارن کمیونٹی کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، اس بات پر فخر ہے کہ وزادت داخلہ میں فرانس کی جانب سے آنے والے تمام کیسز کے مثبت نتائج نکلے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں تعینات فرانس کے سفیر مارک بارٹے سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں وزیر داخلہ نے کہا کہ غیر قانونی طور پر لوگوں کے فرانس جانے والے معاملات مکمل طور پر حل ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت ویزہ اور پاسپورٹ کے سلسلے میں بھی میں بہترین لیول تک کامیابی حاصل کر چکی ہے۔ دس سال بعد ڈپلومیٹک انکلیو میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری کوشش ہے کہ تمام فارن کمیونٹی کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ اس بات پر فخر ہے کہ وزادت داخلہ میں فرانس کی جانب سے آنے والے تمام کیسز کے مثبت نتائج نکلے۔ امید کر تے ہیں کہ آئندہ بھی یہ باہمی تعاون اور ہم آہنگی اسی طرح قائم رہے گی۔فرانسیسی سفیر نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور تعلقات کے فروغ کے لئے تجاویز بھی پیش کی گئیں۔

اس موقع پر فرانسیسی سفیر نے سکیورٹی صورتحال میں بہتری آنے پر اطمینان اور شکریہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے باہمی معاملات پر تعاون اور سہولیات کی فراہمی میں گزشتہ سال میں واضح بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نادرا، پاسپورٹ اور دیگر سکیورٹی و داخلی امور کے معاملے میں پوری طرح مطمئین ہیں۔ ہماری سہولیات اور سکیورٹی کے لیے کام کرنے کے آپ کے بے حد مشکور ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں