قبائلی عوام کی ضروریات اور خواہشات کے مطابق اقدامات یقینی بنائے جائیں گے،وزیراعلیٰ محمودخان
ہفتہ 16 نومبر 2019 00:02
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں جنوبی وزیرستان سے قبائلی عمائدین کے جرگے سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔
جرگے کی قیادت ہاشم خان نے کی جبکہ شرکاء میں سابقہ وزیر مملکت حاجی عبدالقیوم ، اراکین قومی اسمبلی سیف الرحمن ، عالمگیر خان اور دیگر قبائلی عمائدین شامل تھے۔ وفد نے وزیراعلیٰ کو جنوبی وزیرستان میں جاری ترقیاتی و فلاحی اقدامات پر پیش رفت اور علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا ۔ وزیراعلیٰ نے وفد کو یقین دلایا کہ علاقے کے تمام تر مسائل قبائلی عوام کی رضامندی اور خواہشات کیمطابق حل کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوامی حکومت ہے جس میں سب کو انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی اور علاقے کے عوام کی خواہش کے مطابق خدمات کی فراہمی کی سہولیات دی جائیگی تاکہ مستقبل میں عوام کو کسی قسم کے مسائل کا سامنا درپیش نہ آئے۔ محمود خان نے کہا کہ اس حقیقت میں کوئی شک نہیں کہ سابقہ فاٹا کا صوبے میں انضمام ایک بہت بڑا اقدام ہے جس کے ذریعے قبائلی عوام کی ستر سالہ محرومیاں دور کرنے کا موقع میسر آیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کو اس کی اہمیت کا ادراک ہونا چاہیئے کیونکہ یہ ایک مثبت پیش رفت ہے جو موجودہ حکومت کی قبائلی عوام کے لئے مخلصانہ سوچ کی عکاسی کرتی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ قبائلی اضلاع کے لئے دس سالہ ترقیاتی حکمت عملی تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے تیار کی گئی ہے ، جومختصر المدتی، وسط المدتی اور طویل المدتی منصوبوں پر مشتمل ہے ۔ فوری نتائج کے حامل متعدد اقدامات سے قبائلی عوام مستفید ہورہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ آئندہ بھی قبائلی اضلاع میں عوام کو درپیش مسائل قبائلی عوام کی مشاورت سے ان کی خواہشات کو مدنظر رکھ کر حل کئے جائیں گے۔ ہمارا حتمی مقصد قبائلی عوام کی تیز تر ترقی اور خوشحالی ہے اور نئے اضلاع کو دیگر بندوبستی اضلاع کے برابر لا کھڑا کرنا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس مجموعی عمل میں قبائلی عوام کا آپس میں اتحاد اور اتفاق بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی وزیرستان سمیت تمام قبائلی اضلاع میں صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کا فروغ ، سیاحت کی ترقی اور جنگلات کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ جنگلات قدرت کا بیش قیمت سرمایہ ہیں جن کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے جو ہم پوری کریں گے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ ..
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
وفاقی کابینہ ، بلوچستان میں انسدادِ منشیات کے مقدمے نمٹانے کیلئے مکران ڈویژن میں اضافی خصوصی عدالت ..
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، صوبہ بلوچستان میں انسدادِ منشیات کے مقدمے ..
اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذالعمل ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی، پولیس ترجمان
کل جماعتی حریت کانفرنس کا امان اللہ مرحوم کو برسی پر خراج عقیدت
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
مفاہمت کس سے کریں ؟سامنے والے کے ہاتھ جیب میں ہیں،سینیٹر عرفان صدیقی کا سینیٹ میں اظہار خیال
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
پنجاب اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی انتخاب میں کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف