چیئرمین کمیٹی ساجد خان کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سیفران کا اجلاس
سابقہ فاٹا کی 13 ایجنسیز کے لئے 6 ہزار 129 ملین روپے مختص کئے گئے مجموعی طور پر 6 ہزار 225 ملین روپے کے اخراجات کئے گئے،سیکرٹری آبپاشی خیبرپختونخوا کی بریفنگ
جمعہ 22 نومبر 2019 20:06
(جاری ہے)
چیئرمین کمیٹی نے استفسار کیا کہ بعض سکیموں پر 7 لاکھ روپے بھی نہیں لگے مگر 70 لاکھ خرچہ ظاہر کیا گیا۔
تمام کمیٹی اراکین کے ساتھ سابقہ فاٹا کا دورہ کروں گا۔اس موقع پر رکن کمیٹی اقبال خان نے کہا ک چیک کرنا ہو گا کہ کام میرٹ پر ہوا ہے یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کی طرف سے پابندی کے باوجود تقرریاں تبادلے کیوں ہو رہے ہیں یہ بتایا جائے کہ پابندی کے باوجود بے ضابطگیاں کیوں ہو رہی ہیں۔ قبائلی علاقہ جات کے انضمام کے 6 ماہ بعد بھی افسران کو دفتر نہیں ملے۔اقبال خان نے کہا کہ فاٹا ہاوس میں قائم 72 دفاتر عقوبت خانے بن چکے ہیں۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ایک ہی حل ہے کہ پشاور میں قائم دفاتر سابقہ فاٹا میں شفٹ کئے جائیں۔باجوڑ میں پانی اور آبپاشی کا کوئی نظام نہیں ہے۔ اس موقع پر علی وزیر نے کہا کہ فنڈز کی تفصیلات تو بتا دیں، لیکن سکیموں کی تفصیل نہیں بتائی۔سیکرٹری آ بپاشی نے کہا کہ ہم خیبرپختونخوا کیلئے جوابدہ ہیں، ہم سے تفصیل کیوں مانگ رہے ہیں رکن کمیٹی مولانا جمال الدین نے کہا کہ وزیراعظم کو خط لکھا تھا کہ تمام ترقیاتی اسکیموں میں رکن قومی اسمبلی کی مشاورت شامل کی جائے،اب ایک اور حکم آ گیا کہ ادارے خود مختار ہیں، رکن صوبائی اسمبلی کو ترجیح دی گئی۔سیکرٹری آ بپاشی نے کہا کہ عدالت نے کہا ادارے جوابدہ ہیں، تمام اسکیموں کی فیزیبلٹی نہیں بنی کہ تفصیلات سے آگاہ کیا جائے۔صوبہ خیبرپختونخوا کے سیکرٹری کھیل و سیاحت کی قبائلی اضلاع بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ قبائلی اضلاع میں کھیل کی 43 قسم کی سرگرمیاں شروع کر رہے ہیں سابقہ فاٹا میں ماضی کا بنیادی ڈھانچہ مکمل طور پر تحلیل ہو چکا۔انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع اور بندوبستی علاقوں کے ضلعی ہیڈکوارٹرز میں ایک سپورٹس کمپلیکس تعمیر ہو گا، سپورٹس کمپلیکس میں ہاکی، کرکٹ، فٹبال، سکوائش، سوئمنگ،باکسنگ کے کھیلوں کی سہولیات دیں گے، سپورٹس کمپلیکس میں ہاسٹلز اور مسجد کی سہولیات بھی فراہم کریں گے۔اس موقع پر رکن کمیٹی اقبال خان نے کہا کہ کتنی زمین سپورٹس کمپلیکس کی ہے اور اس حوالے سے کتنے ٹینڈرز کیے۔ سپورٹس کمپلیکس منصوبے میں بہت کرپشن ہو رہی ہے، درکار زمین کے بارے میں بھی بتائیں۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ میرے علاقے میں اسٹیڈیم کیلئے دو ٹینڈرز ہو چکے، اب کہتے ہیں رقم زیادہ ہے۔سیکرٹری کھیل نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں انڈر 19 گیمز شروع کر رہے ہیں کے پی کے اور فاٹا کے مستحق کھلاڑیوں کو امداد فراہم کریں گے۔ضلعی ہیڈکوارٹرز کیلئے 17 کروڑ روپے، ڈویڑنل ہیڈکوارٹرز کیلئے 34 کروڑ روپے مختص کیے گئے، شاہد آفریدی سپورٹس کمپلیکس کیلئے 12 کروڑ روپے فاٹا سیکرٹریٹ خرچ کر رہی ہے بقیہ پاک آرمی خرچ کر رہی ہے۔کمیٹی کے اجلاس میں قبائلی اضلاع کے طلباء کیلئے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں کوٹہ دوگنا کرنے سے متعلق امور بھی زیر غور آئے سیکرٹری صحت ڈاکٹر رئوف ملک نے کمیٹی کو بتایا کہ فاٹا کے طلبائ کیلئے کوٹہ دوگنا کرنے کے معاملہ پر تمام صوبے رضامند ہیں،پاکستان میڈیکل کمیشن کی شرط ہے کہ خیبرپختونخوا کے میڈیکل، ڈینٹل کالجز کی انسپیکشن کروائیں۔ سیکرٹری صحت کے پی کے نے کہا کہ صوبے میں انضمام شدہ علاقوں میں کوئی اے کیٹگری ہسپتال نہیں،کرم، باجوڑ اور شمالی وزیرستان کے ہسپتالوں کو 500 بستر کے ہسپتال میں تبدیل کر رہے ہیں،خیبرپختونخوا میں طلباء کیلئے ایم بی بی ایس کی نشستوں کی تعداد 120، بی ڈی ایس کیلئے 136 ہے۔انہوں نے کہا کہ طلباء کا کوٹہ دوگنا ہوا تو تعداد 512 ہو جائے گی۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی سیفران نے اسی مسئلہ پر 7 دسمبر کا وقت دے رکھا ہے جو سفارشات سینیٹ کمیٹی کی ہیں وہی ہماری ہیں، معاملے کو 2017ء کی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں جلد نمٹایا جائے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پرنٹ میڈیا خبروں اور معلومات کا اہم ذریعہ ہے، پرنٹ میڈیا کو درپیش مسائل سے آگاہ ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات ..
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
اسلام امن اور ہم آہنگی کا مذہب ہے جو ہمدردی، رواداری اور بقائے باہمی پر زور دیتا ہے،چوہدری سالک حسین
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر ..
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور ..
آٹو سیکٹر کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے، وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی پاکستان آٹو موٹو مینوفیکچررز ..
مئی ہماری تاریخ کا سیاہ باب ،مجرموں کو سزا دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں ،وزیراعظم آزاد کشمیر
عالمی بینک کامعیشت کے استحکام اورجامع وپائیدارنموکے حصول کیلئے پاکستان کے ساتھ تعاون کے عزم کااعادہ
صدر مملکت آصف علی زرداری نے روبینہ خالد کی بطور چیئرپرسن بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام تعیناتی کی منظوری ..
اے این پی کا اوور سیز باشندوں کےلئے خارجہ امور کمیٹی کا اعلان
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی 9 مئی 2023 کو پیش آنے والے پُر تشدد واقعات کی مذمت
ایچ ای سی کی طرف سے پشاور میں پری سروس فیکلٹی ٹریننگ پروگرام کا آغاز
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی