سی پیک کے حوالے سے ہمیں اپنا مفاد دیکھنا ہے. شاہ محمودقریشی
پاکستان کی بھرپور کوشش ہے کہ وہ اپنا نقطہ نظر دنیا کے سامنے رکھے. وزیرخارجہ
میاں محمد ندیم جمعرات 23 جنوری 2020 15:29
(جاری ہے)
سی پیک سے متعلق امریکی الزامات اور چین کے ردعمل کے بعد موجودہ صورتحال کے تناظر میں جاری کیے گئے ایک بیان میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بھرپور کوشش ہے کہ وہ اپنا نقطہ نظر دنیا کے سامنے رکھے انہوں نے کہا کہ اگر کشمیر میں حالات بگڑتے ہیں یا جنوبی ایشیا میں کوئی چپقلش جنم لیتی ہے تو خطے کی معیشت پر اس کے منفی اثرات مرتب ہوں گے، لہٰذا ان تمام مسائل کو اجاگر کرنا ہمارے فرائض میں شامل ہے اور وزیر اعظم عمران خان نے انہیں اجاگر کیا ہے.
وزیرخارجہ نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ پاکستان پر آمادگی کا اظہار کیا ہے اور وہ جلد پاکستان آنے کے خواہشمند ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان ایک اہم ملک ہے اور وہ اس کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں. پاک چیف اقتصادی راہداری سے متعلق انہوں نے کہا کہ سی پیک سے متعلق ہمیں اپنے مفاد کو دیکھنا ہے، جو چیز ہمارے مفاد میں ہے ہم اس پر عمل پیرا رہیں گے خیال رہے کہ امریکا کی جانب سے ماضی میں بھی سی پیک پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے چین پر الزامات لگائے جاتے رہے ہیں، تاہم حالیہ معاملہ امریکی سینئر سفیر ایلس ویلز کے بیان کے بعد سامنے آیا.گزشتہ دنوں تھنک ٹینک سے کی ایک تقریب سے خطاب میں ایلس ویلز نے اسلام آباد سے سی پیک میں شمولیت کے فیصلے پر نظرثانی کا کہا تھا اور چین کے ون بیلڈ ون روڈ انیشی ایٹو منصوبے پر تنقید کی تھی انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ سی پیک منصوبوں میں شفافیت نہیں، پاکستان کا قرض چین کی فنانسنگ کی وجہ سے بڑھ رہا ہے.اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مذاکرات ہی واحد حل ہیں،شبلی فراز
حکومت بلدیاتی اداروں کو ایک ارب روپے کی خطیر رقم فراہم کرے گی،وزیر بلدیات
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کا آغاز (کل) سے ہوگا
اذلان شاہ کپ میں ہیڈ کوچ رولنٹ اولٹمنز کا اہم کردار ہے، سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف
ارشد ندیم اگلے ہفتے پاکستان واپس آجائیں گے
او آئی سی کی کشمیر ، فلسطین پر جامع رپورٹ لائق تحسین ہے، ساغر
پی سی بی کا غیرملکی کیوریٹر کی تقرری کا فیصلہ
9 مئی کے واقعہ کا احتساب ہونا چاہیے، قوم کو پتا لگنا چاہیے کہ اسپانسرز کون تھے،خواجہ آصف
پاکستان اور چین کے درمیان برادرانہ تعلقات دہائیوں پر محیط ہے،محسن نقوی
قومی اداروں کی نجکاری کیلئے 5 سالہ پروگرام ترتیب
چیئرمین ایف بی آر کو زیر التواءٹیکس مقدمات پر اٹارنی جنرل آفس نے تجاویز ارسال کر دیں
پاکستان کی غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی مذمت، مقبوضہ فلسطینی علاقے میں بچوں اور عورتوں کو نشانہ بنایا ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پی ٹی آئی رہنماء ریحانہ ڈار کی گرفتاری کے بعد رہائی
-
ارشد ندیم اگلے ہفتے پاکستان واپس آجائیں گے
-
9 مئی کے پیچھے نفرتوں اورقوم کو تقسیم کرنے کی کہانی تھی،مراد علی شاہ
-
لاہور ایئرپورٹ آتشزدگی، ای سی ایل سمیت اہم ریکارڈ ضائع ہونے کا انکشاف
-
لاہور میں گردوں کا غیر قانونی ٹرانسپلانٹ کرنے والا ہسپتال پکڑاگیا،4ملزمان گرفتار
-
اڈیالہ جیل اور ملحقہ علاقوں میں سکیورٹی سخت، پولیس ناکے بڑھا دیئے گئے
-
پی سی بی کا غیرملکی کیوریٹر کی تقرری کا فیصلہ
-
وزرائے صحت سے یونائیٹڈ نیشنز آفس فار پراجیکٹ سروسز کے وفد کی ملاقات
-
پاکستانیوں کے دِل پر 9 مئی کو لگنے والا زخم آج بھی تازہ ہے ‘ مریم اورنگزیب
-
سانحہ 9مئی ملک کی سلامتی اور ترقی کے خلاف سازش تھی،گزشتہ برس 9مئی کو جو ہوا نہیں ہونا چاہیے تھا‘ شافع حسین
-
لاہور ایئرپورٹ پر آتشزدگی،امیگریشن سسٹم بند رکھنے کادورانیہ رات 10 بجے تک بڑھا دیاگیا
-
گوادر میں جاں بحق 5 افراد اور زخمی شخص کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے