تقیسم کار کمپنیوں نے بجلی کی قیمیتوں میں 10سے27فیصد اضافے کے لیے درخواستیں جمع کروادیں

حکومت نے آئی ایم ایف سے بجلی کے ٹیرف ایڈجسمنٹ میں تاخیر نہ کرنے کا وعدہ کر رکھا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 28 جنوری 2020 14:05

تقیسم کار کمپنیوں نے بجلی کی قیمیتوں میں 10سے27فیصد اضافے کے لیے درخواستیں جمع کروادیں
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جنوری۔2020ء) واپڈا کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیز (ڈسکوز) نے بجلی کی قیمتیں بڑھانے کے لیے درخواستیں دائر کرنا شروع کردی ہیں. رپورٹ کے مطابق نیپرا ترمیمی ایکٹ (ریگولیشن آف جنریشن، ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹربیوشن آف الیکٹرک پاور ایکٹ) کے تحت بجلی کی کمپنیوں کو بجلی کی فراہمی اور ترسیل کے لیے علیحدہ درخواستیں دائر کرنے کا کہا گیا ہے.

نیپرا ایکٹ کی دفعہ 23 ای کے تحت پاور سپلائی کے لائسنس رکھنے والے بجلی کی فروخت کا کام انجام دیں گے اور سیکشن 20 کے تحت ڈسٹربیوشن کے لائسنس کی ملکیت رکھنے والے آپریشن، مینجمنٹ اور صارفین کو ترسیل کے حوالے سے سہولیات پر کنٹرول رکھیں گے.

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ڈسکوز کے پاس اس وقت سیکشن 23 (ای) کے تحت پاور لائسنس موجود ہیںعلاوہ ازیں فروخت کے علاوہ اب (تنصیب، سرمایہ کاری، آپریشن کی بحالی اور تقسیم کے نیٹ ورک کو کنٹرول کرنے) کی تمام سرگرمیاں ڈسٹربیوشن لائسنس کا ایک حصہ بنتی ہیں.

دوسری جانب فروخت سے متعلق تمام سرگرمیاں (میٹرنگ، بلنگ اور جمع کرنا وغیرہ) جو پہلے ڈسٹربیوشن لائسنس کے ذریعہ کی جاتی تھیں اب سپلائی لائسنس کا حصہ ہیں تاہم ڈسکوز کو تقسیم اور فراہمی کی سرگرمیوں کو علیحدہ علیحدہ کرتے ہوئے درخواستیں دائر کرنا پڑیں گی. جہاں حکومت نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے ٹیرف ایڈجسمنٹ میں تاخیر نہ کرنے کا وعدہ کر رکھا ہے وہیں زیادہ تر ڈسکوز اب علیحدہ ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی درخواستیں دائر کر رہی ہیں جس پر ریگولیٹر آئندہ ماہ کے دوسرے ہفتے سے سماعت کے کرے گا.

ٹیرف میں مختلف ڈسکوز کی جانب سے 10 سے 27 فیصد تک کا اضافے کا مطالبہ کیا گیا ہے جیسے سکھر الیکٹرک پاور کمپنی نے 10 فیصد اور کوئٹہ الیکٹرک پاور کمپنی نے 26 فیصد تک کا اضافہ چاہا ہے اسی طرح پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 24 فیصد اضافے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ دعویٰ کیا ہے کہ ان کے کل نقصانات 37 فیصد ہیں. ملتان الیکٹرک پاور کمپنی نے 54 فیصد اضافے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 29 ارب روپے اضافی ٹیرف صارفین سے طلب کرنے کی درخواست کی ہے علاوہ ازیں حیدر آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے ان کے ریٹ میں 20 فیصد کمی کی درخواست دی ہے.گوجرانوالہ، فیصل آباد اور لاہور سمیت متعدد کمپنیوں کی جانب سے ٹیرف درخواستیں ابھی موصول ہونی باقی ہیں جن پر سماعت دیگر موصول شدہ درخواستوں پر سماعتوں کے بعد ہوگی.


اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں