دنیا بھر میں ممکنہ 43 ویکسئین ، 16 اینٹی بائیوٹکس اور 7 اینٹی باڈیز تیار کرنے پر کام جاری

کورونا وائرس پر 16سٹیڈیز جاری ہیں ، پاکستان کی کوششیں بھی شامل ہیں ۔ وفاقی وزیر ریلوے فواد چوہدری

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی جمعرات 26 مارچ 2020 13:36

اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 26مارچ 2020ء ) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس پر 66 تحقیقات چل رہی ہیں، پاکستان بھی کوششوں میں شامل ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وفاقی وزیر فواد چوہدری نےایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں ممکنہ 43 نئی ویکسئین ، 16 نئی اینٹی بائیو ٹکس اور 7 اینٹی باڈیز تیار کرنے پر کام جاری ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پوری دنیا پر کورونا وائرس پر 16سٹڈیزجاری ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کی کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں پاکستاان بھی شامل ہے۔ اور اپنی کوششیں بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔ یہ بات بھی قابل غور رہے دنیا بھر میں تیار ہونے والی ویکسئین کو جانوروں اور انسانون پر ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

نگاپور میں سر جوڑے کورونا کے اعلاج کیلئے ویکسین کی تیار میں مصروف سائنسدانوں نے ویکسئین کی تیاری کے عمل کو تیز کرنے کا طریقہ دریافت کر لیا ہے۔

سنگاپور کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ایک تکنیک دریافت کی گئی ہے جس کے ذریعے صرف چند دنوں میں ویکسئین کے موثر ہونے یا نہ ہونے کا پتا چل سکے گا۔ یہ ٹکنیک سنگاپور کے مذکورہ میڈٰکل سکول میں دریافت کی گئی ہے۔ بہترین طریقہ دریافت کرنے کے بعد امریکی بایو ٹک کمپنی نے کوروناوائرس کی ممکنہ ویکسیئن سنگاپور کے سائنسدانوں کو فراہم کر دی ہے۔ اس سے قبل کورونا وائرس کے تیار کی جانے والی ویکسئین کو لوگوں پر استعمال کرکے کی جسمانی تبدیلوں کو دیکھا جاتا تھا ۔ تاہم اب نئے طریقے سے چند دنوں میں ہی ویکسئین کے موثر ہونے یا نہ ہونے کا پتہ چل سکے گا۔ واضح روس ، فرانس اور امریکہ میں کورونا وائرس کی ممکنہ ویکسئین تیار کر لی ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں