وزیراعظم عمران خان کا برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور پرنس چارلس کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

ہفتہ 28 مارچ 2020 23:30

وزیراعظم عمران خان کا برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور پرنس چارلس کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2020ء) وزیراعظم عمران خان نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور پرنس چارلس کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور پرنس چارلس کی جلد صحت یابی ، اچھی صحت اور طویل عمری کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کورونا وائرس نے دنیا بھر کے لوگوں کو متاثر کیا ہے۔ اس وباء کا مربوط انداز میں مقابلہ کرنے کیلئے عالمی سطح پر کوششوں کی ضرورت ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں