پورٹ قاسم اتھارٹی بورڈ نے کارپوریٹ سوشل ذمہ داری کے تحت 100ملین روپے کی منظوری دے دی، علی زیدی

منگل 31 مارچ 2020 21:02

پورٹ قاسم اتھارٹی بورڈ نے کارپوریٹ سوشل ذمہ داری کے تحت 100ملین روپے کی منظوری دے دی، علی زیدی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2020ء) وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ پورٹ قاسم اتھارٹی بورڈ نے کارپوریٹ سوشل ذمہ داری کے تحت 100ملین روپے کی منظوری دی ہے، جو کورونا وباء پر قابو پانے کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

علی زیدی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم سب کو اس کڑے وقت میں ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے دوسروں کی مشکلات کا احساس کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پورٹ قاسم اتھارٹی بورڈ کی جانب سے کارپوریٹ سوشل ذمہ داری کے تحت جو رقم منظو ر کی گئی ہے اسے انڈس اسپتال اور سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ جیسے قابل اعتماد اداروں کے ذریعے کورونا وباء پر قابو پانے پر خرچ کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں