وبا کے خلاف قومی عزم و ہمت کے سو دن پر ملک بھر میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی کاوشوں کو خراج تحسین

جگہ جگہ این سی او سی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے بینر آویزاں کر دیے گئے،ملک و ملت کو وبا سے بچانے والوں کو سلام

ہفتہ 4 جولائی 2020 14:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2020ء) کورونا وبا کے خلاف قومی عزم و ہمت کے سو دن پر ملک بھر میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ،جگہ جگہ این سی او سی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے بینر آویزاں کر دیے گئے،ملک و ملت کو وبا سے بچانے والوں کو سلام ،فرنٹ لائن سولجرز نے وبا کا ڈٹ کا مقابلہ کیا،وبا سے لڑنے والوں نے اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر شہریوں کو بچایا،وبا سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے ہیلتھ ورکرز، پولیس، اور فوجیوں کو سلام پیش کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں