خوبصورت شادی شدہ جوڑا آزاد کشمیر میں حادثے کا شکار ہوگیا

کیل میں پیش آنے والے حادثے میں شوہر شدید زخمی جبکہ بیوی جاں بحق ہو گئی،صارفین کا اظہارِ افسوس

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 15 جولائی 2020 12:57

خوبصورت شادی شدہ جوڑا آزاد کشمیر میں حادثے کا شکار ہوگیا
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جولائی 2020ء) خوبصورت شادی شدہ جوڑا آزاد کشمیر میں حادثے کا شکار ہوگیا۔ کیل میں پیش آنے والے حادثے میں شوہر شدید زخمی جبکہ بیوی جاں بحق ہو گئی،صارفین کا اظہارِ افسوس۔تفصیلات کے مطابق خوبصورت شادی شدہ جوڑا آزاد کشمیر میں حادثے کا شکار ہوگیا۔حادثہ آزاد کشمیر کے علاقے کیل میں پیش آیا۔ حادثے کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہو گئی جب کہ ان کے شوہر اسد بلال شدید زخمی ہیں۔

اسد بلال کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔اسد بلال کو کیل سے اسلام آباد کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔بتایا گیا ہے کہ اس حادثے میں اسد بلال کی ٹانگ فریکچر ہوئی ہے۔حادثے کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

(جاری ہے)

اور صارفین کی جانب سے جوڑے کو پیش آنے والے حادثے پر شدید دکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ یہ خوبصورت جوڑا آزاد کشمیر میں سیر کے لیے گیا تھا کہ اس دوران یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔بتایا گیا ہے کہ حبیب میٹرو بینک اسلام آباد کے ایریا ہیڈ ہیں۔اسد بلال گھومنے پھرنے کے شوقین ہیں،تاہم اس بار سیر کے دوران انہیں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
بعض ذرائع کی جانب سے کہا جا رہا کہ جوڑے کی حال ہی میں شادی ہوئی تھی اور دونوں آزاد کشمیر ہنی مون ٹرپ پر گئے تھے۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے اسد بلال کے لیے جلد صحتیابی کی دعا کی ہے جب کہ ان کی اہلیہ کے بلند درجات کی دعا کی ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ اس بات پر یقین کرنا مشکل ہے کہ ہنستا مسکراتا جوڑا چند لمحوں میں اتنے بڑے حادثے کا شکار ہو گیا،تصاویر میں گاڑی کی حالت کو دیکھتے ہوئے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ حادثہ کس قدر شدید تھا۔اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ آیا اس حادثے سے جوڑے کے علاوہ بھی کوئی متاثر ہوا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں