سپریم کور ٹ نے اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون میں چیئر مین سی ڈی اے کو ایک ہفتے میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیدیا

جمعہ ستمبر 16:34

سپریم کور ٹ نے اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون میں چیئر مین سی ڈی اے کو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2020ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون میں چیئر مین سی ڈی اے کو ایک ہفتے میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیدیا ۔ جمعہ کو سپریم کورٹ میں اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون میں گیس عدم فراہمی کیس کی سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی ۔چیئرمین سی ڈی اے عدالت میں پیش ہوئے ۔

(جاری ہے)

جسٹس مشیر عالم نے کہاکہ چیئرمین صاحب سیکٹر ای الیون کے رہائشیوں کو گیس کیوں فراہم نہیں کی جارہی،گیس اور پانی بنیادی ضروریات ہیں جنکی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے۔ چیئر مین سی ڈی اے نے کہاکہ فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث کچھ علاقوں میں گیس کنکشنز نہیں لگ سکے،اب ہمارے پاس فنڈز دستیاب ہیں۔ چیئر مین سی ڈی اے نے کہاکہ اتنے فنڈز ہمارے پاس آچکے ہیں کہ تمام سیکٹرز میں گیس کنکشنز فراہم کریں گے۔عدالت نے چیئرمین سی ڈی اے کو ایک ہفتے میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیدیا ۔ بعد ازاں کیس کی سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کر دیا گیا ۔سیکٹر ای الیون کے رہائشی عبدالرشید نے گیس کی عدم فراہمی پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments