وفاقی اداروں کے کمپلینٹ سیلز (شکایت سیل) کو پاکستان سٹیزن پورٹل سے منسلک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،

وزیراعظم عمران خان نے ’’ون ونڈو کمپلینٹ سسٹم‘‘ کی منظوری دے دی ہے، وزیر اعظم آفس کا بیان

بدھ 23 ستمبر 2020 13:50

وفاقی اداروں کے کمپلینٹ سیلز (شکایت سیل) کو پاکستان سٹیزن پورٹل سے منسلک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،
اسلام آبا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) وفاقی اداروں کے کمپلینٹ سیلز (شکایت سیل) کو پاکستان سٹیزن پورٹل سے منسلک کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کی وزیراعظم عمران خان نے ’’ون ونڈو کمپلینٹ سسٹم‘‘ منظوری دے دی ہے اور وزیر اعظم آفس نے وفاقی وزارتوں کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے تمام کمپلینٹ سیلز کا ایک مرکزی نظام بنانے کی ہدایت دی ہے۔

ابتدائی طور پر وفاقی وزارتوں کے 33 شکایات سیل منسلک کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کی مختلف شکایتی سیلز کے ون ونڈو آپریشن پر 60 روز میں کا کام مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعظم کے اس اقدام سے شکایات درج کروانے کا نظام مستحکم ہوگا۔ مختلف وفاقی اداروں میں کمپلینٹ سیلز کام کررہے ہیں۔ شکایات کے حوالے سے ایک باہمی اور مربوط روابط پر مشتمل یونیورسل نظام کی اشد ضرورت ہے۔

یہ نظام عوام کی مشکلات اور شکایات کو موثر طریقے سے حل کرنے کے لیے معاون ثابت ہوگا۔ شہریوں کی ہر قسم کی شکایات میرٹ پر حل کی جائیں گی۔ وزیر اعظم آفس کے مطابق ون ونڈو آپریشن کے ذریعے شہریوں کو ان کی شکایات کے حل سے متعلق آگاہی میسر ہو گی۔ وقت اور وسائل کی بچت کے ساتھ تھرڈ پارٹی آڈٹ کا نظام موثر ثابت ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں