وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقاربخاری کی سعودی عرب کے قومی دن پر سعودی عرب کی قیادت اور عوام کو مبارکباد

بدھ 23 ستمبر 2020 20:40

وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقاربخاری کی سعودی عرب کے قومی دن پر سعودی عرب کی قیادت اور عوام کو مبارکباد
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے سعودی عرب کے قومی دن پر سعودی عرب کی قیادت اور عوام کو مبارکباد پیش کی ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں زلفی بخاری نے سعودی عرب کے 90قومی دن کے موقع پر سعودی عرب کی قیادت عوام اور پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ہمارا بھائی اور ہمارے لوگوں کو اپنا گھر ہے ۔ انہوں نے مستقبل میں دونوں ممالک کے بہتر تعلقات کیلئے اپنی نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں