بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ملک میں سرمایہ کاری کے بہتر مواقع فراہم کرنے اور ترسیلات زر کے حوالے سے ہر ممکنہ سہولت فراہم کی جائے اور اس ضمن میں مراعات دی جائیں

وزیرِ اعظم عمران خان کا ترسیلات زر اورزرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں اضافے کے حوالے سے اجلاس سے خطاب

جمعرات 24 ستمبر 2020 22:04

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ملک میں سرمایہ کاری کے بہتر مواقع فراہم کرنے اور ترسیلات زر کے حوالے سے ہر ممکنہ سہولت فراہم کی جائے اور اس ضمن میں مراعات دی جائیں
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2020ء) وزیرِ اعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ملک میں سرمایہ کاری کے بہتر مواقع فراہم کرنے اور ترسیلات زر کے حوالے سے ہر ممکنہ سہولت فراہم کی جائے اور اس ضمن میں مراعات دی جائیں۔ یہ ہدایت انہوں نے جمعرات کو ترسیلات زر اورزرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں اضافے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔

اجلاس میں مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، سیکرٹری خزانہ، گورنر سٹیٹ بنک ڈاکٹر رضا باقر اور سینئر افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ترسیلات زر اور زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کے حوالے سے مختلف اقدامات اور تجاویز زیر غور آئیں۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کے استحکام اور بہتری کے لئے برآمدات ،درآمدی بدل (امپورٹ سبسٹی ٹیوشن)، غیر ملکی سرمایہ کاری ، ترسیلات زر اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کلیدی اہمیت کا حامل ہے لہذا حکومت اس طرف خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ملک میں سرمایہ کاری کے بہتر مواقع فراہم کرنے اور ترسیلات زر کے حوالے سے ہر ممکنہ سہولت کاری فراہم کی جائے اور اس ضمن میں مراعات دی جائیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں