بنی گالہ بوٹینیکل گارڈن کی حدود کے تعین سے متعلق کیس ، سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کر نے کی استدعا مسترد کر دی

جمعہ 25 ستمبر 2020 15:03

بنی گالہ بوٹینیکل گارڈن کی حدود کے تعین سے متعلق کیس ، سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کر نے کی استدعا مسترد کر دی
ْ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2020ء) سپریم کورٹ نے بنی گالہ بوٹینیکل گارڈن کی حدود کے تعین سے متعلق کیس میں ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کو متعلقہ دستاویزات فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کر نے کی استدعا مسترد کر دی ۔جمعہ کو جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی ۔

(جاری ہے)

دور ان سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کیس ملتوی کرنے کی استدعا کی ۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ پنجاب حکومت کی جانب سے کچھ دستاویزات فراہم نہیں کی گئیں۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ پنجاب حکومت کے دستاویزات ملنے تک سماعت ملتوی کی جائے۔عدالت نے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کو متعلقہ دستاویزات فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی سماعت 2 ہفتوں تک ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کر دی ،کیس کی سماعت آئندہ جمعہ تک ملتوی کر دی گئی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں