سپریم کورٹ نے سنتھیا رچی کیس میں رحمان ملک کی درخواست پر سماعت بدھ تک ملتوی کر دی

پیر 28 ستمبر 2020 18:40

سپریم کورٹ نے  سنتھیا رچی کیس میں رحمان ملک کی درخواست پر سماعت بدھ تک ملتوی کر دی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2020ء) سپریم کورٹ نے امریکی خاتون سنتھیا ڈی رچی کیس میں پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت آئندہ بدھ تک ملتوی کر دی۔ عدالت عظمیٰ نے پراسیکیوٹر جنرل اسلام آباد اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر معاونت کیلئے طلب کر لیا ہے۔

پیر کو جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس پر سماعت کی۔ دوران سماعت رحمان ملک کے وکیل لطیف کھوسہ نے موقف اپنایا کہ امریکی خاتون سنتھیا ڈی رچی نے اچانک سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی ،سابق وزیر داخلہ رحمان ملک اور سمیت دیگر پر دس سال پرانے زمانے کے سنگین الزامات لگائے ہیں, اگر اس طرح محض الزامات پر ایف آئی آر درج کر دی جائے تو کسی کی عزت محفوظ نہیں رہے گی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت جسٹس قاضی امین نے استفسار کیا کہ ایک خاتون کسی پر الزامات لگائے خواہ وہ غلط ہی کیوں نہ ہوں تو اسے کس قانون کے تحت روکا جا سکتا ہی دوران سماعت وکیل درخواست گزار لطیف کھوسہ نے عدالت کو بتایا کہ جسٹس فار پیس اور مجسٹریٹ سنتھیا ڈی رچی کی طرف سے دی گئی درخواست مسترد کر چکی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے پراسیکیوٹر جنرل اسلام آباد اور ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت آئندہ بدھ تک کے لئے ملتوی کر دی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں