شہریار آفریدی سے نارکوٹکس اور سیفران کا قلمدان واپس لے لیا گیا

شہریار آفریدی چیئرمین کشمیر کمیٹی برقرار رہیں گے، شہریارآفریدی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 28 ستمبر 2020 19:06

شہریار آفریدی سے نارکوٹکس اور سیفران کا قلمدان واپس لے لیا گیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے۔ 28 ستمبر2020ء) وزیراعظم عمران خان نے شہریار آفریدی سے وزیر مملکت نارکوٹکس اور سیفران کا قلمدان واپس لے لیا گیا، شہریار آفریدی چیئرمین کشمیر کمیٹی برقرار رہیں گے، شہریار آفریدی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر مملکت شہریار آفریدی سے وزیر مملکت نارکوٹکس اور سیفران کا قلمدان واپس لے لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کی ہدایت پر کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ شہریار آفریدی چیئرمین کشمیر کمیٹی برقرار رہیں گے۔ اسی طرح دو روز قبل بھی کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن پر مشتمل پریس ریلیز میں کہا گیا تھا کہ 1973ء کے آئین کے تحت شہریار آفریدی کو وزیر مملکت تعینات کیا گیا۔ کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر شہریار آفریدی کی بطور وزیر مملکت سرحدی و ریاستی امور و انسداد منشیات تقرری واپس لے لی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں